شیخ محمدآفتاب بھلوالی رحمتہ اللہ علیہ
اوصاف جمیلہ آپ قبلہ عارفاں۔کعبہ واصلاں۔خلاصۂ وحدت ۔ثمرہ ربوبیّت ۔صاحبکشف وکرامات و خوارق ووجدوسماع تھے۔آپ حضرت شیخ تاج محمود قلندربن حضرت سخی بادشاہ رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداصغر اورمریدوخلیفہ تھے۔ اپنے عم بزرگ حضرت شیخ رحیم داد صاحب رحمتہ اللہ علیہ سے بھی فیض کامل پایا۔ تعلیم ظاہری آپ نے علم ظاہری فقہ و تصوّف حاصل کیا۔طب میں بھی خصوصی مہارت پائی۔آپ کے فیض سے اکثرلوگ مستفیض ہوئے۔ کرامات کشف سے خبردینا منقول ہے کہ ایک روز کو ئی شخص آپ ...