خواجہ شمس الدّین محمد کو سوی قدس سرہٗ
آپ ہرات کے عظماء مشائخ میں سے ہیں ہرات کے نواح میں ایک قصبہ کوسو ہے آپ کی ولادت اسی قصبہ میں ہوئی تھی۔ آپ شیخ احمد جام کی اولاد میں سے ہیں۔ سفینۃ الاولیاء کے مولّف فرماتے ہیں کہ شیخ احمد جام نے وہ خرقۂ خلافت جو انہیں ابوسعید ابوالخیر قدس سرہٗ سے ملا تھا۔ خواجہ شمس الدین کو عطا کردیا۔ اس خرقہ میں حضور نبی کریمﷺ کے پیراہن مبارک کا ایک ٹکڑا لگا ہوا تھا۔ اس خرقۂ مبارک سے کئی قسم کی کرامات اور برکات کا ظہور ہوا تھا۔ حضرت شیخ احمد جام کی ا...