سیدنا) انس (رضی اللہ عنہ)
ابن ابی انس قبیلہ بنی عدی بن نجار میں سے ہیں انصاری ہیں کنیت ان کی ابو سلیط ہے بدر میں نبی ﷺ کے ساتھ شریک تھے۔ بعض لوگ کہتے ہیں ان کا نام اسیر ہے یا انیس۔ ہمیں ابوجعفر عبید اللہ بن احمد بن علی نے اپنی اسناد سے یونس ابن بکیر سے خبر دی وہ محمد بن اسحاق سے راوی ہیں کہ انھوںنے ان لوگوں کے ذیل میں جو انصار سے اور بنی عدی بن نجار سے جنگ بدر میں شریک تھے ابو سلیط کا زکر کیا ہے اور ان کا نام انس بتایا ہے سلمہ بن فضل نے بھی محمد بن اسحاق سے شرکائے ...