سیدنا) آبی اللحم (رضی اللہ عنہ)
قبیلہ غفار کے ہیں قدیم الصحبت ہیں یہ عمیر کے غلام ہیں اوپر سے (یعنی) ان کے بپ ددا کے وقت سے یہ غلامی چلی آرہی ہے ان کے نام میں لوگوں کا اختلاف ہے باوجود اس امر پر اتفاق کے کہ وہ قبیلہ غفار سے ہیں خلیفہ بن خیاط نے کہا ہے کہ ان کا نام عبداللہ بن عبدالملک ہے اور کلبی نے کہا ہے کہ آبی اللحم کا نام خلف بن مالک بن عبداللہ بن حارثہ بن غفار ہے ان کی اولاد میں سے حویرث بن عبداللہ بن مابی للحم ہیں کلبی نے حویرث کو آبی اللحم کی اولاد میں قرار دیا۔ او...