سیدنا) احمر ۰رضی اللہ عنہ)
ابن معاویہ بن سلیم بن لای بن صریم بن حارث۔ اور حارث کا نام مفاعس بن عمرو بن کعب بن سعد بن زید مناۃ بن تمیم۔ کنیت ان کی ابو شعبل۔ نبی ﷺ نے ان کے لئے اور ان کے بیٹے کے لئے ایک پروانہ امان کا لکھ دیا تھااور یہ قبیلہ بنی تمیم کے وفد تھے ان کے نام میںاختلاف ہے۔ ابو الفتح ازدی کہتے ہیں ان کا نام مرہ ہے ان کا شمار کوفیوں میں ہے ان کی حدیث ان کی اولاد کے پاس ہے اس کی رویات محمد بن عمر بن حفص بن سکن بن سواء بن شعبل بن احمر بن معاویہ اپنے والد سے وہ...