سیدنا) ارمی (رضی اللہ عنہ)
ابن اصحم نجاشی (٭حضرت نجاشی حبش کے بادشاہ تھے پہلے مذہب عیسوی رکھتے تھے پر مشڑف باسلام ہوئے اور بہت اچھی حالت رہی) بن بحر۔ہمیں ابو موسی نے اجازۃ خبر دی وہ کہتے تھے محمد بن اسحاق بن یسار نے بیان کیا کہ (نام ان کے والد کا) نجاشی اصحمہ (ہے) اصحمہ کے معنی عربی میں بخشش نجاشی بادشاہ (حبش) کا لقب تھا جیسے کسری (شاہ فارس کا لقب تھا) وہ کہتے ہیں کہ امام ابو القاسم اسماعیل یعنی ابن محمد بن فضل رحمۃ اللہ علیہ نے جو ان کے شیخ تھے مغازی میں انھیں راوی...