علامۃ العصر ، قدوۃ العارفین حضرت خواجہ غلام رسول توگیروی قدس سرہٗ
ام الفضلاء والعر فاء حضرت خواجہ غلام رسول توگیروی ابن حضرت خواجہ وسلطان محمود قدس سرہما ۱۲۳۰ھ؍۱۸۱۵ء میں بونگہ محمود لنگاہ(مضافات بہاولنگر) میںپیدا ہوئے قرآن مجدی اور فارسی کی بتدائی کتابیں جدا مجد حضرت مولاناحافظ محمد عظمت اللہ رحمہ اللہ تعالیٰ (خلیفۂ حضرت شیخ محمد فاضل نیکو کارہ خلیفۂ حضرت خواجہ عام نور محمد مہاروی قدس سرہما )سے پڑھیں، پھرجدا مجد کے ایماء پر ۱۲۴۵ھ میں مہار شریف گئے...