پسندیدہ شخصیات  

حضرت شیخ شرف الدین کرمانی

آپ قصبہ سرسی کے رہنے والے تھے خواجہ نظام الدین فرمایا کرتے تھے کہ ایک شخص  جنید نامی غزل خواں تھا  اس کی زبانی میں نے سنا کہ شیخ کرمانی نے ایک دن مجلس سماع میں ایک شعر  سن کر ایک آہ کی اور جان جانِ آفریں کے سپرد کردی۔ ورد میرا ہو تیر کلمۂ پاک جبکہ دُنیا سے ہو سفر یارب (قبلۂ بخشش) اخبار الاخیار...

حضرت مولانا مفتی عطا محمد ر توی قدس سرہٗ

            عالم یگانہ ، عارف کامل حضرت مولانا مفتی عطا محمد رتوی ابن حضرت مولانا مفتی امام الدین قدس سرہما ۱۳۰۱ھ/۴۔۱۸۸۳ء میں بمقام رتہ شریف(تحصیل چکوال ) میں پیدا ہوئے ۔ آپ کے والد ماجد جید عالم دین صاحب حال بزرگ اور حضرت مولانا خواجہ غلا م نبی قدس سرہ ( للہ شریف ) کے خلیفۂ مجاز تھے ۔ مولانا مفتی عطا محمد رحمہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک حفظ کرنے کے بعد والد ماجد سے سکندر نامہ تک فارسی کی کتابیں پ...

حضرت شیخ ضیاءالدین رومی

آپ کا شمار بہت بڑے مشائخ میں سے ہے، آپ شیخ شہاب الدین سہروردی کے مرید تھے، سلطان قطب الدین بن علاؤ الدین خلجی آپ کے مرید اور خلیفہ تھے، منقول ہے کہ آپ کے انتقال کے تین روز بعد شیخ نظام الدین اولیاء آپ کی زیارت کے لیے تشریف لے گئے تو اس وقت سلطان قطب الدین خلجی بھی وہاں موجود تھے انہوں نے خواجہ نظام الدین کی نہ تعظیم کی اور نہ ہی سلام کا جواب دیا، شیخ نظام الدین سے منقول ہے وہ فرمایا کرتے تھے کہ میں نے شیخ ضیاء الدین رومی سے خود سنا ہے وہ فرمایا ک...

فاضل یگانہ مولانا ابو البرکات محمد  عبد المالک کھوڑی قدس سرہ

            ادب عربی کے بے نظیر فاضل ،مولف کتب کثیرہ مولانا ابو البرکات محمد عبد المالک کھوڑوی المعروف نہ علامہ صادقی بن مولانا محمد عالم بن گوہر خاں رحمہم اللہ تعالیٰ موضع کھوڑی متصل ڈنگہ (ضلع گجرات ) میںخاندان گورج چو ہان میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ماجد مولانا محمد عالم اپنے دور کے مقتدر عالم دین تھے اور فقہ ، منطق حساب اور خوش نویسی میں کامل دستر س رکھتے تھے، حضرت مولانا جان محمد قادری لاہوری ر...

حضرت شیخ نورالدین

آپ ’’ملک یار پرآں‘‘ سے مشہور اور کامل درجے کے ولی تھے، آپ کا اصلی وطن لار تھا، وہاں سے اپنے مرشد کی اجازت سے دہلی تشریف لائے تھے، آپ سلطان غیاث الدین بلبن کے زمانے کے شیخ وقت تھے، خواجہ نظام الدین اولیاء آپ کے مزار پر کبھی کبھی تشریف لایا کرتے تھے، خیال ہے کہ ان دونوں بزرگوں کی عین حیات میں ملاقات ہوئی ہوگی مگر اس پر کوئی خارجی ثبوت موجود نہیں، سیرالاولیاء میں خواجہ نظام الدین اولیاء سے نقل کیا گیا ہے کہ میں کیلو کہری کی ج...

فاضل متجر مولانا حافظ سید عبد اللہ شاہ ﷫

            مولانا حافظ عبد اللہ ابن مولانا سید چراغ شاہ ۱۲۷۴ھ/۱۵۷ء میںکشمیری محلہ ، سیالکوٹ شہر میںپید ہوئے،قرآن مجید اور کچھ درسی کتب مولانا علم الدین سیالکوٹی سے پڑھیں ۔منبق ،فلسفہ اور ریاضی کی منتہی کتب حضرت خواجہ عبد العلیم ملتانی ایسے فاضل سے پڑھیں ۔آپ کو کتب علمیہ سے بیت حد لگائو تھا چنانچہ آپ نے اس دور کی متعدد و غیر مطبوعہ کتب کی نقل کی تھی ، ان مخطو طات سے آپ کے قابل قدر علمی ذوق کا ...

حضرت مولانا کمال الدین زاہد

آپ کمال، ورع، تقویٰ اور دیانت داری میں مشہور تھے، شیخ نظام الدین اولیا نے آپ ہی سے ’’مشارق‘‘ کے حصوں کی سند حاصل کی اور ان سے مولانا برہان الدین بلخی رحمۃ اللہ علیہ نے استفادہ کیا اور ان سے میں نے فیض پایا۔ مولانا کمال الدین زاہد۔۔۔ مشارق کو شیخ نظام الدین اولیا نے سنا تھا آپ نے ان کا اجازت نامہ اپنے ہاتھ سے خود لکھا ہے جو سیرالاولیا میں موجود ہے۔ سلطان غیاث الدین بلبن کی یہ آرزو تھی کہ مولانا کمال الدین زاہد کو امام مقرر ...

استاذ الافاضل مولاناشیخ عبد اللہ شیخ گجراتی قدس سرہٗ

              فاضل متجر،مرجع الفضلائ، بے مچل تاریخ گو ، مولانا شیخ عبد اللہ ابن مولانا صدر الدین ( م ۱۲۶۹ھ/۲۔۱۸۵۱ئ) سکھوں کے عہد حکومت میںاپنے ننہیال موضع دینہ( ضلع جہم ) میں ۵۰۔۱۲۴۹ھ/۱۸۳۴ء میں پیدا ہوئے ، بچپن کے چند سال اپنے عابد زاہد نانا حافظ نورجی[1] رحمہ اللہ تعالیٰ (م۱۲۷۰ھ/۵۴ ۔ ۱۷۸۳ئ) کے زیر سایہ گزارے ۔ ساڑھے چار سال کی عمر میں حافظ نور دین ، چک عمر کی خدمت میں حاضر کئے گئے اور حافظ ص...

حضرت مولانا رضی الدین منصور

آپ بڑے ولی اللہ اور برگزیدہ آدمی تھے، شیخ نصیرالدین محمود چراغ دہلوی فرماتے ہیں کہ اودھ میں ایک بزرگ رہتے تھے وہ کسی مرض میں مبتلا ہوئے اور با نیجا رسید  کہ لوگوں نے یقین کرلیا کہ اب  ان کا بچنا امرِ محال ہے اور تجہیز و تکفین کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، اسی اثناء میں مولانا داؤد پالٰہی اور مولانا رضی الدین منصور ان کے ہاں پہنچے اور ان سے کہا کہ ہم آپ کے پاس آئے ہیں تو گفتگو کیے بغیر واپس نہیں جائیں گے، چنانچہ مولانا رضی الدین نے مولانا ...

علامۂ زماں مولانا محمد عبد الکریم قلعداری ﷫

            فاضل جلیل مولانا محمد عبد الکریم ابن مولانا فضل احمد ابن مولانا حافظ خان محمد رحمہم اللہ تعالیٰ بمقام بستی قلعدار ضلع گجرات مین پیدا ہوئے ، آ قریشی خاندان کے چش م و چراغ تھے۔ آپ کے اکابر ااعن جد علم و فضل اور خدمت دین م یں بلند مقام رکھتے تھ ے ۔مولانا نے اپنے آباء و اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے دور کے اجلہ فضلاء سے اکتساب فیض کیا جن میں سے مولانا کیلم اللہ مچیانوی، مولانا محمد...