حضرت خواجہ عزیزالدین صوفی
آپ کی والدہ شیخ فریدالدین کی صاحبزادی تھیں (تو گویا کہ آپ شیخ فریدالدین کے نواسے تھے) آپ نے بھی شیخ نظام الدین اولیاء کے ملفوظات کو جمع کرکے ان کا نام ’’تحفۃ الابرار‘‘ اور ’’کرامت الاخبار‘‘ رکھا، آپ قاضی محی الدین کا شانی کے تلمیذ و شاگرد اور فن کتابت میں بے مثل کاتب تھے۔ آپ نے فرمایا کہ میں ایک مرتبہ شیخ نظام الدین اولیاء کے پاس گیا وہ اس وقت قبلہ رو دو زانو اس طرح بیٹھے تھے کہ ان کی آنکھیں اور چہر...