پسندیدہ شخصیات  

حضرت خواجہ شمس الدین

آپ امیر خسرو کے بھانجے اور اپنے زمانے کے بہت بڑے عالم تھے، خواجہ نظام الدین اولیاء سے غایت درجہ کی محبت رکھتے تھے، کہتے ہیں کہ نماز کی نیت کرتے وقت جب تک مرشد کو نہ دیکھ لیتے تکبیر تحریمہ نہ کہتے، صف سے سر کو آگے بڑھاکر پہلے مرشد کا دیدار کرتے اور اس کے بعد اللہ اکبر کہتے، شیخ مرض موت میں ان کی عیادت کے لیے جا رہے تھے کہ راستہ میں خبر ملی کہ ان کا انتقال ہوگیا تو فرمایا الحمد للہ دوست کے پاس  دوست پہنچ گیا، امیر خسرو کے مزار  کے پائیں آ...

شاعر اہل سنت مولانا محمد یعقوب حسین ضیاء القادری بد ایونی ﷫

            شاعر اہل سنت مولانا محمد یعقوب حسین ضیاء القادری بد ایونی رحمہ اللہ تعالیٰ ۲۶؍رجب،۲جون(۱۳۰۰ھ؍۱۸۸۳ئ) کو بعد از نماز عشاء بد ایوں میں پیدا ہوئے تاریخ نام محمد فضل رحمن تجویز کیا گیا۔آپ کے مورث اعلیٰ مولانا خواجہ عبد اللہ چشتی بدایوں کے مایۂ نازم عالم اور مشہور محدث و مفسر تھے۔چار سال کی عمر میں والدین کا سایۂ عاطفت سر سے اٹھ گیا اس لئے تربیت کا انتظام غالب و مومن کے شاگرد مولانا علی ا...

فقیہ العصر استاذالاساتذہ مولانا یار محمد بندیالوی قدس سرہ

            فقیہ جلیل مولانا یار محمد ابن جناب میاں سلطان محمد ابن میاں شاہنوز ۱۳۰۴ھ؍۱۸۸۷ء میں بند یال شریف ضلع سرگودھا میں پیدا ہوئے،موضع پکا ضلع میانوالی میں قرآن مجید حفظ کیا،فارسی کی ابتدائی کتابیں ایک مقامی علام سے پڑھیں، صرف ونحو اور دیگر فنون کی کتابیں امام الصرف والنحو مولانا محمد امیر دامانی صنف قانونچہ عجیبیہ المعروف بہ قانونچہ امیر یہ سے پڑھیں،الفیہ ابن مالک پڑھنے کیلئے مولانا ثناء الل...

حضرت مولانا وجیہ الدین پائلی

آپ بڑے دانشمند اور اپنے وقت کے مسلم استاد تھے، زہد و تقویٰ میں ممتاز تھے، آخر میں شیخ نظام الدین اولیاء کے مرید ہوئے اور شیخ سے کمال درجہ کا اعتقاد رکھتے تھے۔ آپ فرمایا کرتے تھے کہ جب میں پانی پت جا رہا تھا تو سفر کے دوران میں نے صوفی کو دیکھا، میرے دل میں اس صوفی کے متعلق کچھ انکار اور سوء اعتقادی پیدا ہوئی (اس کو بذریعہ کشف یہ معلوم ہوگیا تو مجھے) کہا، مولانا آپ کو کچھ مشکلات درپیش ہیں! اور واقعہ بھی یہی تھا کہ مجھے کچھ علمی مشکلات کا حل مطلوب ...

سیادت مآب حضر مولانا سید ولایت شاہ قدس سرہ

            راہنمائے ولایت حضرت مولانا پیر سید ولایت شاہ ابن حضر ت پیر سید احمد شاہ ۱۳۰۶ھ؍۱۸۸۸ء میں پیدا ہوئے قرآن پاک یاد کرنے کے لئے پہلے موضع رانیوال گئے۔پانچ پارے یاد کئے،پھر گجرات چلے آئے،بعد ازاں مدرسہ تعلیم القرآن جنڈ میں داخل ہوئے اور قرآن مجید حفظ کیا درسی کتابیں مولانا غلام حیدر (فتحپوری گجرات) سے پڑھیں اور مولانا قاری غلام نبی للّٰہی سے کتب تجوید کا درس لیا تکمیل کے لئے جامعہ نعانیہ...

حضرت مولانا وجیہ الدین یوسف

آپ شیخ نظام الدین اولیاء کے خلیفہ تھے، شیخ آپ پر بے حد شفیق و کریم تھے اور آپ شیخ کے پرانے ارادت مندوں اور خلفاء میں سے تھے، شیخ جب اپنے  مریدوں کو خلافت دیتے تو اس وقت ان کی خلافت کی بھی تجدید کرتے تھے، آپ صاحب کرامات بزرگ تھے، نیز یہ بھی مشہور ہے کہ جب آپ اپنے گھر سے مرشد کے پاس جایا کرتے تو آپ کے دل میں یہ خیال آیا کہ مرشد کی خدمت میں پیدل جانا درست نہیں ہے تو اسی وقت اللہ تعالیٰ آپ کو اڑنے کی طاقت عطا فرمادیتا۔ (اور آپ اڑ کر اپنے پیر و م...

علامۂ زماں مولانا سید نور اللہ شاہ ﷫

            بلند پایہ واعظ اور بے مثل شاعر مولانا سید نور اللہ شاہ ابن مولانا سید چراغ شاہ ۱۲۸۰ھ؍۱۸۲۳ء میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔درس نظامی کی ابتدائی کتابیں مولانا میر حسن سیالکوٹی(استاذ علامہ اقبال) سے ،آخری کتابیں اپنے بڑے بھائی مولانا سید عبد اللہ شاہ سے پڑھیں۔آپ حضرت مولانا قاضی سلطان محمود (آوانی) قدس سرہ العزیز کے سفر و حضر کے ساتھی تھے۔جب حضرت قاضی صاحب بزرگان دین کے مزارات عالیہ کی زیا...

حضرت سید محمد بن محمود کرمانی

آپ بغرض تجارت کرمان سے لاہور تشریف لاتے اور واپسی پر پاک پتن میں شیخ فریدالدین سے ملاقات کرتے ہوئے ملتان جایا کرتے جہاں آپ کے چچا سید احمد کرمانی رہا کرتے تھے  اسی آمدورفت سے آپ کو شیخ فریدالدین سے محبت ہوگئی؛ چنانچہ کرمان میں جتنا کاروبار تھا وہ سب ترک کرکے مستقل اپنے چچا سید احمد کرمانی کے پاس ملتان آگئے اور پھر وہاں سے شیخ فریدالدین سے بیعت ہونے  کی غرض سے پاک پتن روانہ ہونے لگے تو آپ کے چچا نے  فرمایا کہ شیخ الاسلام بہاؤالدین ز...

رئیس المناظرین حضرت مولانا محمد  نظام الدین ملتانی قدس سرہ

            حضرت مولانا ابو المنظور محمد نظام الدین ملتانی حنفی قادری سروری قدس سرہ ملتان شریف میں پیدا ہوئے،اپنے دور کے با کمال اساتذہ سے تحصیل علم کی۔دربار شریف حضرت سلطان العافین سلطان با ہو قدس سرہ کے سجادہ نشین حضرت امیر سلطان قدس سرہ کے دست مبارک پر بیعت ہوئے اور تا حیات تحریرو تقریر کے ذریعے مسلک اہل سنت و جماعت کی تبلیغ و حمایت کرتے رہے،مناظرہ میں یدطولیٰ رکھتے تھے،آپ کی تصانیف پر عموماً ...

شیخ العلماء حضرت مولانا نصیر احمد المعروف بہ میاں صاحب قصخوانی قدس سرہ

            شیخ العلماء استاذ الفضلاء حضرت مولانا میاں نصیر احمد ابن میاں غلام محمد صوفی ۱۲۲۸ھ؍۱۸۱۳ء میں پیدا ہوئے،مروجہ علوم کی تحصیل صوبہ سرحد کے ممتاز افاضل سے کی اور مشہور عالم محقق مولانا مفتی محمد احسن المعروف بہ ھافظ دراز قدس سرہ (م۱۲۶۳ھ؍۱۸۴۷ئ) سے تکمیل کیاور سند فراغت حاصل کی،جب آپ مسند تدریس ہر فائز ہوئے تو آپ کی شہرت علمی سن کر بلخ،بخارا اور کابل کے طلباء کا آپ کے گر وجمگھٹا رہنے لگا،...