پسندیدہ شخصیات  

شاہ فیروز مجذوب قدس سرہ

  آپ الہ آباد کے مجذوب تھے جس پر دم کرتے تندرست ہوجاتا اکثر اوقات ننگا پھرتے، ضروریات زندگی کے لیے جانوروں اور چار پاؤں سے اپنی خوراک حاصل کرلیا کرتے، آپ  کے زمانے میں ایک بھٹیا رن جو کہ فاحشہ عورت تھی نے آپ کو حالت جذب میں دیکھا تو کہنے لگی، میاں فیروز انسان چار پاؤں سے بہتر ہے، اگر تم کو کوئی ضرورت ہو تو میں موجود ہوں، چار پاؤں کے پاس کیوں جاتے ہو آپ نے فرمایا: اچھا تم برسر بازار ننگی ہوجاؤ، میں بھی یہاں ہی ننگا ہوجاتا ہوں کہنے لگی بھ...

شاہ  وفا مجذوب قدس سرہ

  معارج الولایت میں لکھا ہے کہ آپ پٹہ میں رہتے تھے حالت  قوی کے مالک تھے جو بھی آپ کے پاس جاتا اس سے قبل کہ وہ اپنا مطلب بیان کرتا آپ اس کا جواب عنایت فرمادیا کرتے ایک بار پٹنہ کے لوگوں سے ناراض ہوگئے جلال میں آکر ایک پھونک مار دی پٹنہ شہر میں آگ بھڑک اٹھی۔ (حدائق الاصفیاء)...

شاہ مرتضیٰ مجذوب قدس سرہ

  بنگالی میں بمقام راج محل رہا کرتے تھے، صاحب تصرفات صحیحہ اور کشف صددیہ کے مالک تھے، شراب پیتے اور عارفانہ اشعار کہتے، سماع اور وجد میں پورا غلو کرتے، شاہ نعمت اللہ بنگالی سے جو اپنے وقت کے صاحب تسخیر ملوک اور امرا تھے، دشمنی رکھتے تھے اور انہیں برا بھلا کہتے رہتے اور کہا کرتے یہ طالب مولیٰ نہیں شاہ نعمت اللہ فرماتے ہیں کہ ایک دن مرتضیٰ مجذوب ہمارے گھر آگئے گھر کے اندر ایک پلنگ بچھا ہوا تھا، آپ اس پر جا بیٹھے اور کہنے لگے برا نہ منانا لوگ ا...

جیتی شاہ مجذوب کشمیری قدس سرہ

  اپنے زمانے کے کامل مجذوبوں میں سے تھے کشف و کرامات میں ایک علامت تھے جو شخص بھی آپ کی خدمت میں آتا، ما فی الضمیر سے واقف ہوجاتا اگرچہ دیوانہ وار باتیں کرتے مگر سننے والے اپنا مطلوب و مقصود پالیتے، آپ شیخ مخدوم حمزہ کشمیری کے زمانے میں اور بابا داود خای قدس سرہ کی مجلس میں آیا کرتے تھے یہ دونوں بزرگ جیسی شاہ پر بہت شفقت فرمایا کرتے تھے، مسائل طریقت و حقیقت کی تکرار فرماتے دونوں بزرگ کبھی کبھی وقت نکال کر اس مجذوب کی تلاش میں نکلتے جہاں کہیں...

شیخ یوسف مجذوب قدس سرہ

  لاہور میں قیام پذیر تھے، بڑے بلند قامت جسیم، مہیب شکل اور توانا تھے، بہت بڑی پگڑی زیب سر رکھتے تھے، صاحب کشف جلی اور اشراق باطن تھے۔ شیخ قطب العالم فرماتے ہیں میں نے ایک بار شیخ یوسف کو لاہور کی منڈی میں کھڑے پایا، بڑی عارفانہ اور پُراسرار گفتگو فرما رہے تھے مجھے دیکھا تو بڑی راز دارانہ باتیں کرنے لگے ایسی باتیں ظاہر کیں جو علام الغیوب ہی جانتا تھا۔ (حدائق الاصفیاء)...

میاں مونگر مجذوب﷫

  لاہور میں قیام پذیر تھے وقت کے مجاذیب میں سے تھے۔ جذبہ قومی کے مالک تھے۔ صاحب اخبار الاخیار لکھتےہیں کہ ہم ایک بار لاہور گئے شیخ حسن بودلہ سے ہمیں بہت انس تھا، وہ بھی ہمارے ساتھ ہی تھے، ایک دن میاں مونگر بھی ہماری مجلس میں آپہنچے ان کی نگاہیں شیخ حسن بودلہ پر پڑیں فرمانے لگے تم یہاں کیوں آئے ہو تمہیں ان حضرات سے کیا واسطہ ہے، شیخ حسن اسی وقت مجلس سے بھاگ گئے اس دن کے بعد کسی نے انہیں لاہور میں نہیں دیکھا دہلی دروازے تک دوڑتے نظر آئے۔ آپ کی...

مفتی محمد مشرف احمد رضوی

حضرت علامہ مفتی محمد مشرف احمد رضوی مظہری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ولادت اور تعلیم حضرت مولانا مفتی محمد مشرف احمد علیہ الرحمۃ دہلی میں پیدا ہوئے، حفظ قرآن اور تجوید وقرأت کی تکمیل کے بعد ۱۳۵۱ھ؍۱۹۲۳ء میں مدرسہ عالیہ مسجد جامع فتحپوری دہلی سے علوم عقلیہ و نقلیہ میں سند تکمیل حاصل کی، اس کے ساتھ ساتھ فن طب میں سند حاصل کی، اورمہارت تامہ پیدا کی ابتدا میں کچھ عرصہ دہلی میں رہے اور مسجد جامع فتحپوری میں نائب مفتی کے فرائض انجام دیتے رہے۔ پھر قصبہ نوح م...

بابا کہور مجذوب قدس سر

ہ آپ کا اسم گرامی عبدالغفور تھا ، آپ کا وطن کالپی تھا ابتدائی عمر میں راہ سلوک پر بڑی ریاضتیں کیں، لوگوں کو پانی پلاتے تھے، رات کے وقت غریبوں کے گھروں میں جاتے اور ان کے برتن پانی سے بھر دیا کرتے تھے، آخر کار جذبۂ حقیقی نے انہیں مجذوب بنادیا، گوالیار میں آئے آپ پر فتوحات کے دروازے کھل گئے عام طور پر حالت استغراق میں رہتے تھے جب حالتِ عام میں آتے تو چنوں کے چند دانے کھالیتے لباس صرف اتنا ہی پہنتے جس سے ستر عورت ہو ، لوگ آپ کی خدمت میں بڑے عمدہ اور...

شیخ سلیمان بن عفان المندوی

  طالبان حق کی تربیت اور ارشاد میں مصروف رہتے تھے۔ اذکار و عبادات میں مصروف تھے۔ دنیا کا بڑا سفر کیا اور بڑی نعمتیں حاصل کیں۔ آپ کو تسخیر ارواح اور تصرفات اجسام میں کمال حاصل تھا۔ اس تصرّف کی وجہ سے ماضی کے پوشیدہ اسرار اور مستقبل کے حالات سے باخبر رہتے تھے۔ کہتے ہیں کہ آپ قرآن پاک کی تجوید میں فریدالدّھر تھے ۔ آپ کو حضورﷺ کی بارگاہ میں قرآن سنانے کا شرف حاصل تھا۔ حضرت عبدالقدوس گنگوہی﷫ جو فرد زمانہ تھے آپ کو قرآن سناتے اور ایک عرصہ تک آپ ک...

بابن مجذوب قدس سرہ

  آپ اجمیر شریف میں رہا کرتے تھے، حضرت  خواجہ  خواجگان معین الدین اجمیری کی درگاہ کے دروازے پر پڑے رہتے تھے بڑے مقامات اور تصرفات کے مالک تھے، حضرت حمزہ قدس سرہ فرماتے ہیں کہ میں ابتدائے عمر میں اجمیر شریف گیا، میں نے بابن مجذوب کو دیکھا میں کٹار اور دوسرا اسلحہ بدن سے لگائے کھڑا تھا بابن مجذوب نے مجھے پکڑ لیا اور کہا یہ کیا ہے؟  میں نے بتایا کہ یہ ہتھیار ہیں، انہیں اپنے پاس رکھنا سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے میرے پاس دو کنگ...