مولانا محمد ذاکر بگوی چشتی قدس سرہ
مولانا محمد ذاکر ابن مولانا عبد العزیز بگوی(م۱۳۲۵ھ؍۱۹۰۷ئ) اپنے وطن بگہ ضلع جہلم میں ۱۲۹۳ھ؍۱۸۷۲ء میں پیدا ہوئے،تاریخی نام گل رنگین محمد ذاکر(۱۲۹۳ھ)تمام ظاہری اور باطنی علوم والد ماجد سے حاصل کئے،مدرسہ طبیہ دہلی میں حاذق الملک حکیم عبد المجید خاں سے علم طب حاصل کیا۔عم محترم مولانا غلام محمد بگوی سے تصوف کی کتابیں پڑھیں۔۱۶سال کی عمر مین پنجاب یونیورسٹی سے مولوی فاضل کا امتحان اعزاز کے سات...