شیخ نورالدین عبدالرحمان اسفرانی کشمیری قدس سرہٗ
آپ کسرق کے رہنے والے تھے جو اسفران کے مضافات میں ہے طریقت میں شیخ احمد جو رقانی کے مرید تھے طالباں کو علم سلوک مریدوں کی تربیت اور انہیں کشف حکمت کے اسرار و رموز سمجھانے میں بڑے ہی ماہر تھے شیخ رکن الدین علاؤالَدولہ فرمایا کرتے تھے کہ ہمارے زمانہ میں اگر شیخ نورالدین کا وجود مسعود نہ ہوتا تو طریقہ سلوک ختم ہوجاتا اللہ تعالیٰ ان کی ہمت سے یہ طریقہ قیامت تک جاری رکھے گا حقیقت میں وہ مجّدد طریق تھے۔ آپ کی ولادت ۶۳۷ھ میں ہوئی جبکہ وصال بروز یک...