شیخ ابواسحاق اغراب قدس سرہٗ
آپ بطائخ کے اعاظم مشائخ میں سے تھے۔ صاحب کرامات و خوارق تھے۔ جامع علوم دینی و دنیاوی تھے شریعت و طریقت میں یگانۂِ روزگار تھے شافعی فقہ پر پابند تھے۔ ہمیشہ استغراق میں مراقبہ فرماتے کہتے ہیں کہ آپ نے تیس سال تک آسمان کی طرف نظر اٹھا کر نہیں دیکھا تھا۔ ایک دن جنگل میں سے گزرتے ہوئے ایک شیر کا سامنا ہوگیا شیر آپ پر حملہ آور ہونا چاہتا تھا کہ آپ نے فرمایا میں سید عبدالقادر جیلانی کا غلام ہوں شیر نے فوراً آپ کے پاؤں میں سر رکھ دیا آپ کا سن وفات...