صاحب ہدایہ
علی بن ابی بکر بن عبد الجلیل بن خلیل بن ابی بکر فرغانی مرغینانی: ابو الحسن کنیت اور برہان الدین لقب تھا اور حضرت ابو بکر صدیق کی اولاد میں سے تھے، پیر کے روز بتاریخ ۸؍رجب ۵۱۱ھ بعد عصر کے پیدا ہوئے اپنے وقت کے امام فقیہ حافظ محدث مفسر جامع علوم ضابط فنون متقن محقق مدق نظار زاہد اورع بارع فاضل ماہر اصولی ادیب شاعر تھے۔علم اور ادب میں آپ کی مثل آنکھوں نے کوئی شخص نہیں دیکھا۔علم خلاف میں ید طولی...