سیّدنا نحات رضی اللہ عنہ
بن ثعلبہ ہم اس سے پیشتر ان کا ذکر کرچکے ہیں ابو عمر نے ان کا نام نحات اور ابو موسیٰ اور ابو نعیم نے نجاب لکھا ہے غزوۂ بدر میں شامل تھے وہ بلوی ہیں اور انصار کے حلیف۔ ...
بن ثعلبہ ہم اس سے پیشتر ان کا ذکر کرچکے ہیں ابو عمر نے ان کا نام نحات اور ابو موسیٰ اور ابو نعیم نے نجاب لکھا ہے غزوۂ بدر میں شامل تھے وہ بلوی ہیں اور انصار کے حلیف۔ ...
بن جبل بن عمرو بن ادس بن عائذ بن عدی بن کعب بن عمرو بن ادی بن سعد بن علی بن اسد بن ساردہ بن یزید بن جشم بن خزرج انصاری خزرجی، جشمی: اور ادی جوان کی طرف منسوب ہے۔ وہ سلمہ بن سعد کا بھائی ہے اور یہ انصار میں سے وہ قبیلہ ہے جو ان کی طرف منسوب ہے۔ بعض لوگوں نے انہیں بنو سلمہ سے منسوب کیا ہے۔ ابنِ اسحاق کہتے ہیں کہ انہیں بنو مسلمہ سے اس لیے منسوب کیاگیا ہے۔ کیونکہ وہ سہل بن محمد بن جد بن قیس کے اخیانی بھائی تھے اور سہل بنو سلمہ میں سے ہے۔ کلبی کہتا ہ...
بن حارث الانصاری: بنو خزرج کے قبیلے بنونجار سے تعلق رکھتے تھے۔ کنیت ابو حلیمہ تھی۔ بقول طبری کنیت ابو الحارث تھی اور عرف قاری تھا۔ غزوۂ خندق میں شامل تھے۔ ایک روایت کی رو سے انہوں نے صرف چھ برس حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے استفادہ کیا۔ ان سے عمران بن ابی انس اور نافع مولی ابن عمر نیز المقبری نے روایت کی۔ یہ ان لوگوں سے ہیں۔ جنہیں حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رمضان میں تراویح پڑھانے پر مقرر کیا تھا۔ اور ابو عبیدہ ثقفی کے ساتھ ی...
بن سعد بن قیس بن خلدہ بن عامر بن زریق الانصاری زرقی: غزوات بدر اور اُحد میں شریک تھے اور بئرمعونہ کے حادثے میں شہید ہوئے۔ ابو عمر نے واقدی سے روایت کی کہ بقول عبد اللہ بن محمد بن عمارہ وہ غزوۂ خیبر میں شہید ہوئے۔ ابو عمر نے ان کا دو بار تذکرہ کیا ہے۔ ایک میں انہوں نے حسبِ قولِ واقدی ان کی شہادت غزوۂ خیبر میں بیان کی ہے اور دوسرے میں سانحۂ بئر معونہ میں۔ ابو نعیم کا قول ہے، کہ ان کی شہادت خیبر میں ہوئی۔ ابو نعیم، ابو عمر اور ابو موسیٰ...
بن عمر بن عمیر بن عوف بن عقبہ بن غیرہ بن عوف بن ثقیف الثقفی ابو اسحاق: ان کے والد جلیل القدر صحابہ سے تھے اور جناب مختار کی پیدائش ہجرت کے سال میں ہوئی۔ انہیں حضور اکرم کی نہ تو صحبت میّسر آئی اور نہ اُنہوں نے کوئی حدیث ہی آپ سے سُنی اور ان کی روایات غیر حسن ہیں۔ ان سے شعبی وغیرہ نے روایت کی، لیکن ان کے درمیان تعلقات کی نوعیّت کچھ ایسی تھی کہ آخر میں دونوں میں کسی ایک کی بات نہیں سُنی جاتی تھی۔ مختار حضرت حسین کا بدلہ لینے کے ل...
یہ ان ہدایات کے وقت موجود تھے جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے علاء حضرمی کے لیے لکھی تھیں۔ جب انہیں بحرین بھیجا تھا۔ ...
ابن ماکو لانے ان کا نسب یوں لکھا ہے: مخربہ بن عدی الجذامی الضبی، جعفر بن کمیل بن و برہ بن حارثہ بن اُمیّہ بن خبیب نے بیان کیا۔ میں نے عصمہ بن کہیل سے اُنہوں نے اپنے بزرگوں سے اُنہوں نے حارثہ بن عدی سے سُنا، اُنہوں نے کہا کہ میں اور میرا بھائی مخریہ اس وفد میں موجود تھے، جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور وہ لشکر جو ہم پر حملہ آوار ہوا تھا موجود تھا۔ ہمیں ان کے لشکر سے جو تکلیف پہنچی تھی۔ ہم نے اس کے بارے میں حض...
ہم ان کا ذکر اس سے پہلے مُحرش کے ذیل میں بیان کر آئے ہیں...
انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی تھی۔ سماک بن حرب نے سوید بن قیس سے روایت کی کہ میں نے اور مخرفۃ العبدی نے بیچنے کے لیے ہجر سے (مقام کا نام) کچھ کپرا خریدا۔ میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک شلوار خریدی۔ بعد میں ایک بیچنے والے نے جو وہاں تھا ٹکڑے ٹکڑے کر کے بیچنا شروع کردیا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ناپ کر بیچو اور تھوڑا سا زائد کپڑا بھی دے دیا کرو۔ ایوب بن جابر نے سماک سے اور انہوں نے م...
نبو عبد الشمس کے حلیف تھے۔ ابن وہب نے یونس سے انہوں نے زہری سے انہوں نے سائب بن یزید سے روایت کی۔ کہ مخرمہ بن شریح نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ذکر کیا اور کہا کہ فلاں آدمی قرآن پر صرف تکیہ ہی نہیں کرتا، بلکہ اس پر عمل بھی کرتا ہے اور وہ جنگ یمامہ میں موجود تھا۔ تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے اور کہا کہ فلاں آدمی قرآن پر صرف تکیہ ہی نہیں کرتا، بلکہ اس پر عمل بھی کرتا ہے۔ اور وہ جنگِ یمامہ میں موجود تھا تینوں نے اس کی تخریج کی...