پسندیدہ شخصیات  

سیّدنا مذکور القبطی رضی اللہ عنہ

جعفر نے ان کا ذکر کیا ہے اور باسنادہ اعمش سے انہوں نے سلمہ بن کہیل سے انہوں نے عطا سے انہوں نے جابر سے روایت کی کہ ایک انصاری نے ایک قبطی غلام کو جو دبر کا باشندہ تھا، آزاد کیا یہ محتاج تھا اور مقروض تھا۔ غلام کا نام مذکور تھا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے آٹھ سو درہم سے خرید کر قیمت اسے دے دی اور فرمایا کہ یہ رقم لے لو اور قرض ادا کر کے باقی اپنے اہل خانہ پر خرچ کرو۔ ابو الزہیر نے جابر سے روایت کی ہے اور بتایا ہے کہ غلام کا نام یعقوب ...

سیّدنا مرار بن مالک رضی اللہ عنہ

یہ قبیلۂ تمیم الداری سے عبد الرحمٰن الداریان کے بھائی تھے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں خیبر کی پیدا وار سے کچھ غلہ مخصوص فرما دیا تھا۔ جعفر المستغفری نے باسنادہ ابن اسحاق سے روایت کی ہے۔ ابو موسیٰ نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا مرارہ ربیع رضی اللہ عنہ

ابو عمر کہتا ہے کہ ایک روایت میں ابن ربیعہ انصاری عمری مذکور ہے۔ جن کا تعلق بنو عمر و بن عوف سے تھا۔ ہشام بن کلبی کے مطابق ان کا سلسلۂ نسب مرارہ بن ربعی بن عدی بن زید بن عمرو بن زید بن جشم بن حارثہ بن حارث بن خزرج بن عمرو بن مالک بن اوس ہے یہ غزوۂ بدر میں شریک تھے۔ یہ ان تین انصار میں سے تھے، جو غزوۂ تبوک میں شریک نہ ہوسکے تھے۔ اور جن کے بارے میں قرآن کی آیت ’’وَعَلٰی الثَّلاثَۃ الَّذِیْنَ خُلِّفُوْا‘‘ نازل ہوئی تھی۔ ہمیں...

سیّدنا مرارہ بن سلمی الیمانی الحنفی رضی اللہ عنہ

ہم ان کا نسب پیشتر ازیں ان کے بیٹے مجاعہ کے ترجمے میں لکھ آئے ہیں۔ ان سے ان کے بیٹے مجاعہ نے روایت کی اور ان کے بیٹے مجاعہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے۔ یحییٰ بن راشد صاحب السابری نے حارث بن مرہ سے انہوں نے سراج بن مجاعہ بن مرارہ سے انہوں نے اپنے والد سے انہوں نے دادا سے روایت کی کہ وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے نام غورہ، عوانہ اور جبل کی جاگیر لکھ ...

سیّدنا مرارہ بن مربع بن قیظی رضی اللہ عنہ

وہ زید بن مربع، عبد اللہ و عبد الرحمٰن کے بھائی تھے، انہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی۔ ان کا والد مربع قیظی منافق تھا۔ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم احد جاتے ہوئے اس کے احاطے میں داخل ہوئے تھے تو اس نے حضور سے کہا تھا کہ اگر آپ نبی ہوتے تو میری اجازت بغیر میرے احاطے میں داخل نہ ہوتے۔ ابو عمر نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا مرثد بن جابر الکندی رضی اللہ عنہ

جعفر سے مروی ہے کہ ابن منیع نے اسے بتایا کہ اس سے اس حدیث کا ذکر علی بن قرین نامی ایک بڈھے نے جو بغداد کے مشرق میں رہتا تھا۔ کیا وہ حد درجہ ضعیف الحدیث تھا اور میری رائے میں اس حدیث کی قطعاً کوئی اصلیت نہیں ہے۔ ابو موسیٰ نے اس کا تذکرہ کیا ہے۔ ...

سیّدنا مرثد بن ربیعہ العبدی رضی اللہ عنہ

یحییٰ بن یونس اور بغوی کے علاوہ بھی اور لوگوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ مجھے یہ اطلّاع موصول ہوئی ہے کہ سلیمان بن داؤد الشاذ کونی نے ابو قتیبہ سے انہوں نے معلی بن یزید سے انہوں نے بکر بن مرثد بن ربیعہ سے روایت کی کہ مَیں نے مرثد بن ربیعہ کو یہ کہتے سُنا کہ مَیں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا۔ آیا گھوڑے پر زکوٰۃ ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، نہیں، ہاں اگر بہ غرض تجارت ہو۔ ابو نعیم اور ابو موسیٰ نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا مرثد بن صلت الجعفری رضی اللہ عنہ

بغوی وغیرہ نے ان کا ذکر صحابہ میں کیا ہے۔ ان سے ان کے بیٹے عبد الرحمٰن نے روایت کی کہ میرے والد نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے آلۂ تناسل کو چھونے کے بارے میں دریافت کیا۔ آپ نے فرمایا۔ تمہارے جسم کا ایک حصّہ ہے۔ یہ صاحب بصری تھے اور ان کی حدیث کا مخرج ان کے اہلِ خاندان تھے۔ ابو نعیم، ابو موسیٰ اور ابو عمر نے اِن کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا مرثد بن ظبیان السدوسی رضی اللہ عنہ

  عسکری نے ان کا نسب بیان کیا ہے۔ یہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور غزوۂ حنین میں آپ کے ساتھ شریک تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بنو بکر بن وائل کی طرف ایک خط لکھ کر دیا تھا۔ ہمیں عبد الوہاب بن ہبتہ اللہ نے باسنادہ عبد اللہ بن احمد سے روایت کی کہ مُجھ سے میرے باپ نے ان سے یونس اور حسین نے بیان کیا کہ مجھ سے سفیان نے ان سے قتادہ نے ان سے مضارب بن حزن العجلی نے بیان کیا، کہ ان کو مرثد بن ظبیان نے بتایا کہ ہمارے ...

سیّدنا مرثد بن عامر التغلبی رضی اللہ عنہ

جعفر کو ابنِ منیع نے بتایا، کہ ان سے بغداد کے ایک ضعیف الحدیث شیخ نے جس، کا نام علی بن قرین تھا حدیث بیان کی، جس کی کوئی اصل نہیں۔ ابو موسیٰ نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ...