پسندیدہ شخصیات  

سیّدنا مسیب رضی اللہ عنہ

بن حزن بن ابی وہب بن عمرو بن عابد بن عمر بن مخزوم قرشی مخزومی: ان کی کنیت ابو سعید تھی اور سعید بن مسیب کے جو مشہور فقیہ تھے، والد ہیں۔ مسیب نے اپنے والد حزن کے ساتھ مدینے کو ہجرت کی اور مسیب ان لوگوں سے ہیں۔جنہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعتِ رضوان کی تھی، لیکن مصعب کے قول کے مطابق جناب مسیب اور ان کے والد با لاتفاق ان لوگوں سے ہیں، جو فتح مکہ کے بعد ایمان لائے۔ ابو احمد عسکری کہتے ہیں کہ مصعب کا یہ قول غلط ہے، کیونکہ مسی...

سیّدنا مسیب رضی اللہ عنہ

بن ابی السائب بن عبد اللہ بن عابد بن عمر بن مخزوم قرشی، مخزومی: اور ابو السائب کا نام صیفی تھا اور مسیب کے بھائی کا نام سائب تھا۔ ابو معشر کا قول ہے کہ مسیب بن ابی السائب نے اس وقت ہجرت کی جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غزوۂ خیبر سے لوٹے۔ ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا مسیب رضی اللہ عنہ

بن عمر: مقاتل بن سلیمان نے سورۂ عاریات کی تفسیر میں لکھا ہے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو کنانہ کے ایک قبیلے کے خلاف ایک دستۂ فوج روانہ کیا اور مسیب بن عمرو کو ان کا کماندار مقرر کیا۔ کچھ عرصے تک ان کی کوئی خبر نہ آئی چنانچہ منافقوں نے یہ افواہ اڑادی کہ وہ سب مارے گئے ہیں۔ اس پر عادیات کی سورت نازل ہوئی۔ ابو موسیٰ نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا مشرح رضی اللہ عنہ

الاشعری والد سیل: انہیں رویت اور صحبت نصیب ہوئی۔ ان سے سوائے ان کی بیٹی کے اور کسی نے روایت نہیں کی۔ یحییٰ بن ابو الرجاء نے اجازۃً باسنادہ تا ابوبکر احمد بن عمرو سے انہوں نے حسن بن علی سے، اُنہوں نے محمد بن قاسم سے، انہوں نے محمد بن سلیمان مسمول سے انہوں نے عبید اللہ بن سلمہ بن وہرام سے، انہوں نے میل سے جو مشرح کی بیٹی ہے۔ روایت کی کہ مَیں نے اپنے والد کو دیکھا کہ ناخن اتار کر زمین میں دفن کر دیے۔ اس پر کہنے لگے کہ انہوں نے حضور اکرم...

سیّدنا مصعب رضی اللہ عنہ

الاسلمی: منیعی اور طبرانی نے ان کا ذکر ’’الوحدان‘‘ میں کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کا نام ابو مصعب الاسلمی تھا۔ شیبان نے جریر سے، انہوں نے عبد الملک بن عمیر سے انہوں نے مصعب سے روایت کی کہ ہماری قوم کا ایک لڑکا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہُوا، اور عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ مجھے ان لوگوں میں شامل فرمالیں۔ جن کی آپ شفاعت فرمائیں گے۔ حضور اکرم نے دریافت کیا، تمہیں یہ بات کس نے بتائی، یا کسی نے تیری رہ نمائی کی۔ اس...

سیّدنا مشمرخ رضی اللہ عنہ

بن خالد السعدی: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ایاس بن مقاتل بن مشمرخ نے روایت کی کہ مشمرخ بن خالد کی دادی، وفد عبد القیس کے ساتھ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئی۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا، کیا تم میں کوئی غیر بھی ہے۔ انہوں نے جواب دیا، یا رسول اللہ! ہماری بہن کا لڑکا ہمارا غیر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ نہیں وہ تمہاری قوم ہی کا فرد ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے ایک...

سیّدنا مصعب رضی اللہ عنہ

بن ام الجلاس: انہیں حضور کی صحبت نصیب ہوئی اور یہ جلاس بن سوید کی بیوی کے بیٹے ہیں۔ ابو معاویہ الضریر نے ہشام بن عروہ سے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ ’’یَحْلِفُوْنَ بِاللّٰهِ مَا قَالُوْا‘‘ (آیۃ) جلاس بن سوید بن صامت کے بارے میں نازل ہوئی جلاس اور مصعب دونوں حضور اکرم کی خدمت میں حاضری کے لیے روانہ ہوئے۔ جلاس کہنے لگا۔ اگر محمد (صلعم) کا دین حق ہے تو ہم اس گدھے سے بھی بُرے ہیں۔ مصعب نے کہا، اے دشمنِ خدا، مَیں حضور صلی الل...

سیّدنا مصعب رضی اللہ عنہ

بن شیبہ بن عثمان الحجبی العبدری: ان کی صحبت کے بارے میں اختلاف ہے۔ ابو موسیٰ نے اذناً حسن بن احمد سے اُنہوں نے احمد بن عبد اللہ سے، انہوں نے ابو عبد اللہ محمد بن حبان سے، انہوں نے محمد بن خالد الراسبی سے انہوں نے ابو غسان صفوان بن مغلس سے، انہوں نے یحییٰ بن بکیر سے اُنہوں نے شیبان سے، انہوں نے عبد الملک بن عمیر سے انہوں نے مصعب بن شیبہ سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جب قوم کے افراد اپنی اپنی نشستوں پر ب...

سیّدنا مضارب رضی اللہ عنہ

العجلی: یحییٰ بن یونس نے ان کا ذکر کیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں، مجھے اس کا علم نہیں ہوسکا، آیا اُنہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی یا نہ اور اُن کی حدیث مرسل ہے۔ قرہ نے قتادہ سے مرثد بن ظبیان کے ترجمے میں ان سے روایت بیان کی۔ ابو موسیٰ نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا مضرح رضی اللہ عنہ

بن جدالہ: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر دریافت کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امّت کو باقی امّتوں پر کیسی فضیلت حاصل ہے۔ اس حدیث کو عاصم بن عبد اللہ مروزی نے اسماعیل بن ابی زیاد سے۔ انہوں نے یسث سے انہوں نے ضحاک سے انہوں نے عبد اللہ بن عباس سے روایت کی۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...