سیّدنا مخرمہ بن قاسم رضی اللہ عنہ
بن مخرمہ: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کی لگان سے ان کے لیے چالیس وسق غلّہ مقرر فرما دیا تھا۔ یہ ابن اسحاق کی روایت ہے، لیکن اس نے ان کا نام نہیں لیا۔ بلکہ ان کی روایت میں آیا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن مخرمہ کو ۳۵ وسق غلّہ عطا کیا تھا۔ ہاں ابنِ اسحاق کے علاوہ اور لوگوں نے ان کے نام کی تصریح کی ہے۔ مثلاً زبیر کا قول ہے کہ حضور نے مخرمہ بن قاسم کو چالیس وسق (۶۰ صاع کا ایک وسق ہوتا ہے) غلّہ ارزانی فرمایا تھا اور ...