پسندیدہ شخصیات  

سیّدنا مرداس یا ابن مرداس رضی اللہ عنہ

وہ بیعت رضوان میں موجود تھے۔ ان کا ذکر اس حدیث میں ملتا ہے، جو راشد بن سیار مولی عبد اللہ بن ابی اوفی نے روایت کی۔ وہ کہتے ہیں۔ مَیں نے جن پانچ آدمیوں کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے درخت کے نیچے بیعت کرتے دیکھا۔ ان میں مرداس یا ابن مرداس شامل تھے۔ وہ مغرب سے پہلے نماز پڑھ رہے تھے، ابن مندہ، ابو نعیم ابو موسیٰ نے اس کی تخریج کی ہے اور چونکہ ابن مندہ نے بھی ان کا ذکر کیا ہے۔ اس لیے استدراک کی ضرورت نہیں۔ ...

سیّدنا مرداس بن ابی مرداس رضی اللہ عنہ

ان کا نام مرداس بن عقفان التمیمی العنبری ہے۔ انہوں نے صحبت میسر آئی۔ وہ راوی ہیں کہ مَیں حضور اکرم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ نے میرے لیے دعا خیر فرمائی۔ ان سے ان کے بیٹے بکر نے روایت کی۔ ابو عمر نے اختصاراً ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا مرداس بن مروان رضی اللہ عنہ

بن جذع بن یزید: باپ بیٹے دونوں نے اسلام قبول کیا۔ صلح حدیبیہ کے موقعہ پر موجود تھے اور خیبر کی پیدا وار سے دو حصّے وصول کرنے کےلیے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے امین تھے۔ غسانی نے ابن الکلبی اور العدوی نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا مرزبان بن نعمان رضی اللہ عنہ

بن امراؤ القیس بن عمر والمقصور بن حجر آکل المرار بن عمر و بن معاویہ بن حارث الاکبر الکندی: یہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اشعث بن قیس کندی کے ساتھ حاضر ہوئے تھے۔ یہی ابن الکلبی کا بیان ہے۔ ...

سیّدنا مروان بن جذع رضی اللہ عنہ

بن زید بن حارث بن حرام بن کعب بن غنم بن کعب بن سلمہ انصاری خزرجی، سلمی: جب مسلمان ہوئے، کافی بوڑھے ہوچکے تھے۔ ان کے بیٹے مرداس صلح حدیبیہ میں موجود تھے۔ اور حضور سے درخت کے نیچے بیعت کی تھی اور خیبر کی پیدا وار کے دو حصّوں کے امین تھے۔ ابن الکلبی نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا مرزوق الشامی رضی اللہ عنہ

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے انہوں نے سماع کیا اور وہ انصار کے مولی تھے، ابو الحکم الصیقل الحمصی نے مرزوق سے روایت کی، کہ انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذوالفقار نامی تلوار کو صیقل کیا۔ اس تلوار کا قبضہ، حلقے اور کنڈے چاندی کے تھے۔ تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ...

مروان بن حکم

بن ابی العاص بن امیّہ بن عبدشمس بن عبد مناف قرشی اموی: اس کی کنیت ابو عبد الملک تھی۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا عمزاد تھا۔ کہتے ہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں پیدا ہوا۔ کوئی کہتا ہے، ہجرت کے دوسرے سال پیدا ہوا۔ مالک کے مطابق غزوۂ احد کے دن، کسی کے نزدیک غزوہ خندق کے دن، کسی کے خیال میں فتح مکہ کے دن اور بعض کی رائے میں غزوۂ طائف کے دن پیدا ہُوا۔ یہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت سے محروم رہا۔ کیونکہ بچپن میں جب ح...

سیّدنا مروان بن قیس الاسدی رضی اللہ عنہ

سیّدنا مروان بن قیس الاسدی رضی اللہ عنہ ایک روایت میں سلمی آیا ہے۔ امام بخاری نے ان کو صحابہ میں شمار کیا ہے۔ ان کے لیے بیئے خیثم بن مروان نے ان سے روایت کی کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نعیمان نامی ایک شخص کے پاس سے گزرے، جو شراب کے نشے میں تھا۔ حضور کے حکم سے اسے دُرّے لگائے گئے، دوبارہ گزرے تو اسے پھر اسی حالت میں پایا۔ اسے پھر دُرّے لگائے گئے۔ تیسری اور چوتھی بار بھی یہی صورتِ حال پیش آئی۔ اس موقعہ پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی...