پسندیدہ شخصیات  

سیّدنا مروان بن مالک الداری رضی اللہ عنہ

عبد الملک بن ہشام نے قبیلہ داری کے ان لوگوں کے ناموں کے سلسلے ہیں۔ جن کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے، خیبر کی پیداوار سے حصص عطا فرمائے تھے۔ دو بھائیوں عرفہ بن مالک اور مروان بن مالک کے نام لکھے ہیں۔ ابن اسحاق نے مرار بن مالک کا نام لیا ہے جس کا تذکرہ ہم مرار کے ترجمے میں کر آئے ہیں۔ ...

سیّدنا مرہ بن حباب رضی اللہ عنہ

بن عدی بن عجلان بن حارثہ بن ضبیعہ بن حرام جعل بن عمر و بن جشم البلوی! یہ بنو عمر و بن عوف کے حلیف تھے۔ ابن کلبی نے ان کا نسب بیان کیا ہے۔ طبری نے مری بن حباب بن عدی بن عجلان لکھا ہے۔ غزوۂ احد میں شریک تھے۔ کلبی وغیرہ کہتے ہیں کہ غزوہ بدر میں شریک تھے۔ ابو عمر نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا مرہ بن سراقہ رضی اللہ عنہ

غزوۂ حنین میں جو مسلمان شہید ہوئے تھے۔ یہ بھی اِن میں شامل تھے۔ ابو عمر نے اس کا اختصاراً ذکر کیا ہے۔ لیکن ابن اسحاق نے ان کا نام ان لوگوں میں شامل نہیں کیا۔ جو حنین اور خیبر میں شہید ہوئے تھے۔ ہاں عروہ بن مرہ بن سراقہ کا ذکر کیا ہے اور ابو عمر نے عروہ کے تحت ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا مرۃ العامری رضی اللہ عنہ

یعلی بن مرہ کے والد ہیں۔ یہ کوفی ہیں اور باپ بیٹا دونوں کو صحبت میسر آئی اور روایت بھی۔ اس کا نسب بقولِ ابو عمر مرہ بن وہیب بن جابر ہے۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے مرہ بن ابی مرہ ثقفی والد یعلی بن مرہ لکھا ہے۔ ان سے ان کے بیٹے نے روایت کی ہے۔ یونس بن بکیر نے اعمش سے انہوں نے منہال سے، انہوں نے یعلی بن مرہ سے روایت کی۔ وہ کہتے ہیں۔ مَیں ایک سفر میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا۔ مَیں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک عجیب ...

سیّدنا مرہ بن عمرو رضی اللہ عنہ

بن حبیب بن واثلہ بن عمر و بن شیبان بن محارب بن قرشی الفہری جن کا تعلق مسلمۃ الفتح سے ہے۔ یحییٰ نے باسنادہ ابنِ ابی قاسم سے، انہوں نے عمر و بن علی سے۔ انہوں نے سفیان بن عینیہ سے، انہوں نے صفوان بن سلیم سے، انہوں نے انیسہ ام سعید بنتِ مرہ سے روایت کی۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ کہ میں اور یتیم کا کفیل (اس کے لیے ہو یا کسی اور کےلیے) جنت میں اکٹھے ہوں گے۔ اور عمر، ابو موسی اور ابو نعیم نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا مرہ بن عمر و العقیلی رضی اللہ عنہ

ابو بکر اسماعیل نے ان کا ذکر کیا ہے اور باسنادہ محمد بن مطلب سے، انہوں نے علی بن قرین سے انہوں نے خشرم بن حسین العقیلی سے، انہوں نے عقیل ظریف العقیلی سے انہوں نے مرہ بن عمر و سے روایت کی کہ مَیں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز ادا کی اور آپ نے سورۂ فاتحہ کی تلاوت کی۔ ابو موسیٰ نے اس کا ذکر کیا ہے۔ لیکن ہم کئی مقام پر بیان کر آئے ہیں کہ یہ شخص ضعیف الروایت ہے۔ ...

سیّدنا مرہ بن کعب رضی اللہ عنہ

ایک روایت میں ان کا نام کعب بن مرہ سلمی بہزی ہے جن کا تعلق بہز بن حارث بن سلیم بن منصور سے ہے۔ پہلے بصرے میں اور پھر شام میں سکونت اختیار کی۔ ابو عمر کہتے ہیں کہ مرہ بن کعب درست ہے، ایک روایت ہے کہ یہ دو مختلف آدمی ہیں مگر یہ غلط ہے اور ہم اس کا ذکر کعب کے باب میں کئی مقام پر کر آئے ہیں اور انہوں نے ۵۷ ہجری میں اردن میں وفات پائی۔ ان سے عبد اللہ بن شقیق، جبیر بن نفیر اور اسامہ بن خریم نے روایت کی۔ ہم نے کئی آدمیوں سے باسناد ہم ...

سیّدنا مزرد بن ضرار رضی اللہ عنہ

بن ثعلبہ بن حرملہ بن سیفی بن اصرم بن ایاس بن عبد غنم بن جماش بن بجالہ بن مالک بن ثعلبہ بن سعد بن ذبیان: ایک روایت کی رو سے ان کا نام ضرار بن سنان بن امیّہ بن عمر و بن حجاش بن بجالہ غطفانی، ذبیانی الشعلبی ہے یہ شماخ کے بھائی تھے اور ان کا نام یزید تھا، مگر عرف مزرد تھا۔ اور انہیں مزرد درج ذیل شعر کی وجہ سے کہتے تھے۔ فَقُلْتَ تَزَرِّدُھَا عُبیْدٌ...

سیّدنا مزیدہ بن جابر العبدی العصری رضی اللہ عنہ

ان کا شمار اہل بصرہ میں ہوتا ہے۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کی نسبت اسی طرح بیان کیا ہے۔ ابو عمر نے مزیدۃ العبدی لکھا اور عصری کا نام نہیں لیا۔ ابن الکلبی نے مزیدہ بن مالک بن ہمام بن معاویہ بن شبانہ بن عامر بن خطمہ بن محارب بن عمر و بن ودیعہ بن لکیز بن افصی بن عبد القیس لکھا ہے، لیکن عصری کی نسبت کا ذکر نہیں کیا۔ مگر ابن مندہ اور ابو نعیم نے انہیں عصری لکھا ہے اور کہا ہے کہ وہ ہود بن عبد اللہ بن سعد بن مزیدہ کے دادا تھے۔ ہود ب...