پسندیدہ شخصیات  

(سیّدہ )ام شبیب( رضی اللہ عنہا)

ام شبیب ،جو ضحاک بن سفیان کلابی کی زوجہ تھیں،زہری نے روایت کی کہ ضحاک بن سفیان کلابی نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے دریافت کیا،یارسول اللہ !کیا آپ کو ام شبیب (جوابوضحاک بن سفیان کی زوجہ ہے)کی بہن میں کوئی دلچسپی ہے،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ ) ام ِفروہ( رضی اللہ عنہا)

ام فروہ دختر ابوقحافہ تیمیہ،ہم ان کا نسب ان کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں،یہ خاتون حضرت ابوبکر صدیق کی ہمشیرہ تھیں،ان کی والدہ کا نام ہند دختر بجیر بن عبد بن قصی تھا،جنہیں ان کے بھائی ابوبکر اشعث بن قیس کندی کے ساتھ بیاہا تھا،اور پھر ان سے محمد،اسحاق ،قریبہ اور حبابہ چاراولادیں ہوئی تھیں،ام فروہ نے حضورِ اکرم سے بیعت کی تھی اور آپ سے بقول ابن عمر یہ حدیث روایت کی،کہ سب اعمال میں بہترین عمل اول وقت میں نماز اداکرنا ہے،ابنِ مندہ...

(سیّدہ ) ام ِفروہ( رضی اللہ عنہا)

حضورِاکرم کی رضاعی والدہ تھیں،جعفر مستغفری نے اسی طرح ان کا ذکر کیا ہے،اور انہوں نے باسنادہ اسحاق بن ابواسرائیل سے،انہوں نے مؤمل سے،انہوں نےسفیان سے،انہوں نے ابواسحاق سے،انہوں نے ام فروہ سے روایت کی کہ آپ نے انہیں فرمایا،جب تم بستر پر رات کو لیٹو تو سورۂ کافرون پڑھ لیا کرو،کہ یہ تمہاری طرف سے شرک سے اعلانِ بیزاری شمار ہوگا۔ اس حدیث کے راوی کے بارے میں اختلاف ہے،کسی نے فروہ،کسی نے ام فروہ اور کسی نے نوفل بتایا ہے،اور یہ قو ل ...

(سیّدہ ) ام ِغادیہ( رضی اللہ عنہا)

ام غادیہ،انہوں نے مدینے کو ابوالغادیہ اور حبیب بن حارث کے ساتھ ہجرت کی،محمد بن عبدالرحمٰن طفاوی نے عاصی بن عمرو طفاوی سے،انہوں نے حبیب بن حارث اور ابوالغادیہ سے روایت کی،کہ وہ دونوں ام غادیہ کے ساتھ مدینے کو روانہ ہوئے اور وہاں پہنچ کر انہوں نے اسلام قبول کرلیا،ام غادیہ نے گزارش کی،یارسول اللہ،مجھے کوئی نصیحت فرمائیے،آپ نے فرمایا،تو ایسی گفتگو سے بچ جس سے کا ن متاثر ہوں،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے،بقولِ ابوعمر اس کا اسناد مجہول ہے۔ ...

(سیّدہ ) ام ِغطیف( رضی اللہ عنہا)

امِ غطیف ہذلیہ،یہ وہ خاتون ہیں جنہیں ملیکہ نے حمل بن مالک بن بابغہ کی حدیث میں ماراتھا،اسباط کی روایت میں جسے انہوں نےسماک سے،انہوں نے عکرمہ سےروایت کی ہے،ان کا نام اسیِ طرح مذکور ہے،ابونعیم اور ابوبکر خطیب کا یہی قول ہے،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )ام ہانی( رضی اللہ عنہا)

ام ہانی انصاریہ،مجھے ان کا نسب معلوم نہیں،ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے،کسی نے ام قیس اور کسی نے ام ہانی لکھا ہے،واللہ اعلم۔ یحییٰ بن محمود نے باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے ابوبکر سے،انہوں نے حسن بن موسیٰ سے، انہوں نے ابنِ لہیعہ سے،انہوں نے ابوالاسود محمد بن عبدالرحمٰن بن نوفل سے،انہوں نے درہ دختر معاذ سے،انہوں نے ام ہانی انصاریہ سے روایت کی،کہ انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا،یارسول اللہ ،کیا ہم مرنے کے بع...

(سیّدہ )ام ہانی( رضی اللہ عنہا)

ام ہانی دخترابی طالب قرشیہ ہاشمیہ،حضور کی عمزاد تھیں،اور حضرت علی کی ہمشیرہ ان کی والدہ فاطمہ دختر اسد تھیں،ان کے بارے میں اختلاف ہے،کسی نے ہند کسی نے فاطمہ اور کسی نے فاختہ لکھاہے، ان کا شوہر بھاگ کر نجران چلاگیا اور مندرجہ ذیل اشعار بطور اعتذار کہے۔ (۱)لعمرک ماولیت ظھری محمداً واصحابہ حیناًولاخیفۃ القتل (ترجمہ)مجھے تیری عمرکی قسم کہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے اصحاب سے بزدلی اور قتل کے ڈر کی وجہ سے پیٹھ نہیں پھیری...

(سیّدہ )رُبَیع( رضی اللہ عنہا)

رُبَیع دختر معوذ بن عفراء انصاریہ،ہم ان کا نسب ان کے والد کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں،انہیں صحبت نصیب ہوئی،اور اہل مدینہ نے ان سے روایت کی،اس خاتون نے بارہا حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے ساتھ غزا میں شرکت کی،زخمیوں کی مرہم پٹی کرتیں،اور مقتولین کو مدینے پہنچانے کا بندوبست کرتی تھیں،حضورِ اکرم سے بیعت رضوان کے موقعہ پر بیعت کی تھی۔ زبیر نے اپنے چچا سے،انہوں نے واقدی سے روایت کی،کہ دختر محزبہ،مدینے میں عطر کی خرید وفر...