پسندیدہ شخصیات  

(سیّدہ )ام ابی امامہ( رضی اللہ عنہا)

ام ابی امامہ بن ثعلبہ بن حارث،جب حضورِ اکرم نے بدر کو کوچ فرمایا،تو ابو امامہ کی والدہ لبِ مرگ تھیں،تو ان کے بیٹے ابو امامہ نے اپنے ماموں ابوبردہ بن سار کو کہا،کہ آپ اپنی بہن کی تیمارداری کے لئے رک جائیں، ابو بردہ نے کہا ، میری بہن تمہاری ماں ہے،اس لئے تمہیں رُکنا چاہئیے،معاملہ حضورِ اکرم کے علم میں لایاگیا،تو آپ نے ابوامامہ کو رک جانے کا حکم دیا،حضور نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم بدر سے واپس تشریف لائے،تو ام ابی امامہ وفات پا چکی ت...

(سیّدہ )رملہ( رضی اللہ عنہا)

رملہ دختر حارث بن ثعلبہ بن حارث بن زید انصاریہ نجاریہ،ابو جعفر نے باسنادہ یونس بن کبیر سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے روایت کی،کہ جب سعد بن معاذ نے بنو قریظہ کے بارے میں اپنا فیصلہ سنایا تو وہ گھبرا گئے،اور رملہ دخترِ حارث کے مکان میں جا چھپے،اور ابن حبیب نے انہیں ان لوگوں میں شمار کیا ہے جنہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تھی۔ ...

(سیّدہ )رملہ( رضی اللہ عنہا)

>\ رملہ دختر شیبہ بن ربیعہ بن عبد شمس قرشیہ عبثیمہ،یہ خاتون ہندہ دختر عتبہ بن ربیعہ اور ابو حذیفہ بن عتبہ کی عمزاد تھیں،قدیم الاسلام ہیں،اور اپنے شوہر عثمان بن عفان کے ساتھ مدینے کو ہجرت کی ،ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے، لیکن ابن اثیر کے نزدیک یہ غلط ہے،کیونکہ حضرت عثمان نے اول مکے سے مدینے کو اور پھر مکے سے مدینے کو ہجرت کی،اور جناب رقیہ انکے ساتھ تھیں،ان کی وفات کے بعد ام کلثوم سے ان کا نکاح ہوا،اگر ابوعمر یہ فقرہ نہ لکھتے،تو بلاشبہ...

(سیّدہ )رقیقہ ( رضی اللہ عنہا)

رقیقہ دخترِ صیفی بن ہاشم بن مناف،طبرانی اور جعفر مستغفری نے انہیں صحابیات میں شمار کیا ہے،بقول ابو نعیم اس خاتون کو زمانۂ بعثت نصیب نہیں ہوا،٘٘٘٘٘ ابو موسیٰ نے اذناً کوشیدی سے ،انہوں نے ابوبکر بن ریدہ سے ، انہوں نے سلیمان بن احمد سے ،انہوں نے محمد بن موسیٰ بربری سے،انہوں نے زکریا بن یحییٰ طائی سے،انہوں نے عمِ ابوزجربن حصن سے،انہوں نے اپنے دادا حمید بن منہب سے،انہوں نے عروہ بن مضرس سے،انہوں نے محزمہ بن نوفل سے،انہوں نے اپنی والدہ رق...

(سیّدہ )ام ایمن( رضی اللہ عنہا)

ام ایمن جو حضورِاکرم کی آزاد کردہ کنیز تھیں اور جنہوں نے حضور نبی کریم کو دُودھ پلایا تھا،ان کا نام برکت تھا،اور یہ حبشیہ تھیں،انہیں حضور کے والد ماجد نے آزاد کیا تھا،قدیم الاسلام تھی،حبشہ اور مدینہ ہر دو مقامات کو ہجرت کی تھی اور انہوں نے حضورِ اکرم سے بیعت کی تھی۔ ایک روایت میں ہے کہ ام ایمن جناب خدیجہ کی ہمشیرہ کی کنیز تھیں،جنہیں انہوں نے حضور کو ہبہ کردیا تھا،ایک اور روایت میں ہے کہ ام ایمن حضورِ اکر م کی والدہ ماجدہ کی کنیز تھیں اور انہوں...

(سیّدہ )روضتہ( رضی اللہ عنہا)

روضتہ مدینے میں اسلام لائیں،جہاں وہ ایک مدنی خاتون کی آزاد کردہ کنیز تھیں،جب حضورِ اکر م صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم مدینے میں تشریف لائے،تو یہ دونوں اسلام لائیں۔ یحییٰ بن محمود نے اجازۃً باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے عبدالجلیل بن حارث بن عبداللہ بن عبیداللہ انصاری ابو صالح سے،انہوں نے شیبہ بن اسود سے روایت کی،کہ مدینے میں ایک خاتون کی ایک لونڈی تھی،جب حضورِاکرم واردِمدینہ ہوئے،تو ایک دن اس کی مالکہ نے اسے کہا،اے روضہ!تواس د...

(سیّدہ ) ام ِعیاش( رضی اللہ عنہا)

امِ عیاش حضورِ اکرم کی خدمت گزار یا آزاد کردہ کنیز یا جناب رقیہ کی آزاد کردہ کنیز تھیں،یحییٰ بن ابوالرجاء نے اجازۃً باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے عبدالواحد بن صفوان سے،انہوں نے والد سے ،انہوں نے والدہ سے،انہوں نے اپنی دادی ام عیاش سے روایت کی،کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنی صاحبزادی کے ساتھ حضرت عثمان کے پاس بھیجا،ان کا بیان ہے،کہ میں عثمان کے لئے کھجوریں پانی میں بھگو رکھتی،چنانچہ صبح کی بھگوئی ہو ئی کھجورو ں کا ...

(سیّدہ )رزینہ( رضی اللہ عنہا)

رزینہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خادمہ تھیں اور جناب صفیہ کی آزا د کردہ کنیز،ان سے ان کی بیٹی امتہ اللہ نے روایت کی اور انہیں حضور اکرم کی صحبت نصیب ہوئی،جب حضورِاکرم نے جناب صفیہ دختر حییّ سے نکاح کیا،تو آپ نے انہیں ایک کنیز عطاکی جس کا نام رزینہ تھا،اور علیلہ دختر کمیت عتکیہ نے اپنی والدہ امینہ سے انہوں نے امتہ اللہ سے روایت کی،کہ میں نے اپنی والدہ سے دریافت کیا کہ حضور ِ اکرم نے عاشورے کے روزے کے بارے میں کیا فرمای...

(سیّدہ ) ام عجرہ( رضی اللہ عنہا)

ام عجرہ خزاعیہ،ان کا ذکر مثنیٰ بن مصباح کی حدیث میں ہے،جو انہوں نے عمرو بن شعیب سے، انہوں نےوالد سے،انہوں نے دادا سے روایت کی،کہ انہوں نے ام عجر وخزاعیہ کو حضورِ اکرم سے یہ بات دریافت کرتے سُنا انہوں نے کہا،یا رسول اللہ!زمانہ جاہلیت میں جو باتیں ہم کیا کرتے تھے،کیا وہ زمانۂ اسلام میں کی جاسکتی ہیں؟ آپ نے پوچھا،کوئی چیزبتاؤ،انہوں نے گزارش کی،مثلاً عقیقہ،آپ نے فرمایا،ہاں اس رسم کی اجازت ہے،لڑکے کے لئےدو جوان بکریاں اور لڑکی کے لئے ا...