(سیّدہ )ام ایوب( رضی اللہ عنہا)
ام ایوب دختر مسعود ،جعفر کا قول ہے،کہ امام بخاری نے ان کا ذکر کیا ہے،لیکن اِن سے کوئی چیز نہیں بیان کی ،ابوموسیٰ نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے۔ ...
ام ایوب دختر مسعود ،جعفر کا قول ہے،کہ امام بخاری نے ان کا ذکر کیا ہے،لیکن اِن سے کوئی چیز نہیں بیان کی ،ابوموسیٰ نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے۔ ...
ام ازہر عائشہ،ان سے زینب دختر زبرقان عائشہ نے روایت کی،کہ ام ازہر کے والد انہیں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے کر گئے،اور آپ نے ان کے سر پر ہاتھ پھیرا،یہ خاتون صالحہ اور عابدہ تھیں،تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ...
رباب دختر کعب بن عدی بن عبدالاشہل،یہ خاتون حذیفہ، سعداور صفوان کی والدہ اور یمان کی زوجہ تھیں، بقول ابن حبیب حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ ...
ام بجید انصاریہ حارثیہ،ایک روایت میں ان کانام حواء مذکور ہے لیکن اس میں بڑی گڑ بڑ ہے اور ان کی شہرت کنیت سے ہے،حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ ابراہیم بن محمد وغیرہ نے باسنادہم ابو عیسیٰ سے،انہوں نے قتیبہ سے،انہوں نے سعید بن ابو ہند سے، انہوں نے عبدالرحمٰن بن بجید سے ،انہوں نے اپنی دادی ام بجید سے(جنہوں نے رسولِ اکرم سے بیعت کی)روایت کی،کہ انہوں نے آپ سے دریافت کیا،یارسول ا للہ! بعض اوقات ایک مسکین میرے دروازے پر کھڑاہوت...
ام بردہ دختر منذر بن زید بن لبید بن خراش بن عامر بن غنم بن عدی بن نجار انصار یہ نجاریہ،جب حضورِ اکرم کے صاحبزادے جناب ابراہیم حضرت ماریہ قبطیہ کے بطن سے پیدا ہوئے،تو آپ نے بہ غرض رضاعت بچے کو ام بردہ کے سپرد کردیا،اور جب تک و ہ زند ہ رہے ام بردہ دُودھ پلاتی رہیں، بقولِ ابو عمر ان کے شوہر کان براء بن اوس تھا۔ ابوموسیٰ نے ابوالقاسم بن اسماعیل بن محمد بن فضل سے روایت کی،کہ حضور نبی کریم کے صاحبزادے ابراہیم آٹھویں سالِ ہجری کے آ...
رباب دختر نعمان بن امراؤ القیس بن زید بن عبدالاشہل انصاریہ،معاذ بن زرارہ ظفری کی والدہ تھیں، بقول ابن حبیب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ ...
ام بشر یا ام مبشر دختر براء بن معرور،ایک روایت مین ان کا نام خلیدہ مذکور ہے،لیکن یہ غلط ہے ان سے عبداللہ بن کعب بن مالک اور عبداللہ بن یزید نے روایت کی۔ زہری نے عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن کعب بن مالک سے انہوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ جب کعب قریب الموت تھے،تو ام بشر ان کے پاس آئیں اور کہا،اے عبدالرحمٰن اگر میرے باپ سے تیری ملاقات ہو تو انہیں میراسلام کہنا،انہوں نے جواب دیا،اے ام بشر،خدا تجھے آباد رکھے، وہاں تو ہمیں اپنی پڑی ہوگی،...
ام بیان دختر زید بن مالک،سعد بن زید کی بہن تھیں،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جنہوں نے بقولِ ابنِ حبیب بیعت کی۔ ...
ام بلال دختر ہلال اسلمیہ ،یہ ابو نعیم کا قول ہے،بقولِ ابو عمر، ام بلال ہلال مُزنیہ کی دختر تھیں،ان کے والد حدیبیہ میں موجود تھے،اور ام بلال نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی۔ عبدالوہاب بن ابی حبہ باسنادہ عبداللہ بن احمد سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے یحییٰ بن سعید سے،انہوں نے محمد بن ابو یحییٰ اسلمی سے ،انہوں نے اپنی والدہ ام بلال سےروایت کی،کہ ان کے والد حضورِ اکرم کے ساتھ حدیبیہ میں تھے،حضورِاکر م نے فرمایا،کہ ب...
کلثم جو عبدالرحمٰن بن ابی عمرہ کی دادی تھیں،ابن لہیعہ نے یزید بن یزید بن جابرسے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن عمرہ سے،انہوں نے اپنی دادی کلثم سے روایت کی کہ ایک بار حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے یہاں تشریف لئے،آپ نے لٹکتی مشک سے پانی پیا،اس کے بعد میں اُٹھی اور مشک کا منہ بند کردیا،اور اٹھا لیا،یہ ابنِ وہب کا قول ہے،جواس نے ابنِ لہیعہ سے نقل کیا ،ایک روایت میں ان کا نام کبشہ مذکور ہے،چنانچہ یہ حدیث کبشہ کے ترجمے میں گزرچکی ہے،ابوموسیٰ...