پسندیدہ شخصیات  

(سیّدہ ) ام علی( رضی اللہ عنہا)

امِ علی دختر خالد بن تیم بن بیاضہ بن خضاف،یہ وہ خاتون ہیں کہ بقول ابن کلبی انکے گھر میں اذان کا حکم نازل ہوا،عدوی کہتےہیں کہ اہل ِحجاز میں اس کا کوئی قائل نہیں اور نہ ابن ِقداح اور نہ ابن مزروع اس کے قائل ہیں،ابنِ دباغ نے انہیں ابو علی سے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )ریطہ( رضی اللہ عنہا)

ریطہ دختر عبداللہ بن معاویہ ثقفیہ،عبداللہ بن مسعود کی زوجہ تھیں،ایک روایت میں ان کا نام رائطہ مذکور ہے،ایک روایت میں ان کا نام زینب آیا ہے،اور رائطہ ان کا لقب ہے،ایک روایت میں ریطہ،عبداللہ بن مسعود کی ایک اور بیوی کانام ہے،جو ابن مسعود کی ام ولد تھیں۔ یحییٰ نے اجازۃًابن ابو عاصم سے انہوں نے محمد بن اسماعیل سے،انہوں نے ابن ِابواویس سے،انہوں نے ابن ابو الزناء سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے عروہ بن زبیر سے،انہوں نے عبیداللہ س...

(سیّدہ ) ام عمارہ( رضی اللہ عنہا)

ام عمارہ انصاریہ،اسماعیل بن علی وغیرہ نے باسنادہم محمد بن عیسیٰ سے،انہوں نے عبدبن حمید سے انہوں نے محمد بن کثیر سے،انہوں نے سلیمان بن کثیر سے،انہوں نے عکرمہ سے،انہوں نے ام عمارہ سے روایت کی،کہ وہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور گزارش کی یارسول اللہ ،میں دیکھتی ہوں،کہ قرآن میں ہر جگہ مَردوں کا ذکر ہے اور کہیں بھی عورتوں کا نام نہیں آیا،اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ اِنَّ المُسلِمِینَ وَالمُسلِمَاتِ و...

(سیّدہ ) ام عمارہ( رضی اللہ عنہا)

ام عمارہ دختر کعب بن عمرو بن عوف بن مبذول بن عمرو بن غنم بن مازن بن نجار انصاریہ از بنو مازن، ان کا نام نسیبہ تھااور ان کا ذکر پہلے گزرچکا ہے،یہی خاتون ام حبیب و عبداللہ ہیں،ان کے شوہر کا نام زید بن عاصم تھا،یہ خاتون بیعت عقبہ میں موجود تھیں،جنگ یمامہ میں بھی موجودتھیں اور مردوں کے شانہ بشانہ لڑیں،ان کا ایک ہاتھ کٹ گیا تھا اور انہیں بارہ زخم لگے تھے۔ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے انہوں نے یہ حدیث روایت کی،جب روزہ دار کے سامن...

(سیّدہ )ام انس( رضی اللہ عنہا)

ام انس انصاریہ،مگر یہ ام انس بن مالک نہیں ہیں،طبرانی نے ان کا ذکر کیا ہے،ابو موسیٰ نے اذناً ابو غالب سے،انہوں نے ابوبکر سے(ح) ابوموسیٰ نے حسن بن احمد سے،انہوں نے ابونعیم سے، انہوں نے سلیمان بن احمد سے،انہوں نے حسین بن اسحاق سے،انہوں نے ہشام بن عمار سے، انہوں نے ولید بن مسلم سے،انہوں نے عتبہ بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے محمد بن زاذان سے، انہوں نے ام سعد سے،جو زید بن ثابت کی زوجہ تھیں،انہوں نے امِ انس سے روایت کی،کہ انہوں نے حضورِ اکرم کی...

(سیّدہ )ریطہ( رضی اللہ عنہا)

ریطہ دختر منبہ بن حجاج سہمیہ جو عبداللہ بن عمرو بن عاص کی والدہ تھیں،اور ریطہ کی والدہ کا نام زینب دختر وائل بن ہشام بن سعید بن سہم تھا،انہوں نے اسلام لا کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی،ان سے کوئی حدیث مروی نہیں،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )ریحانہ( رضی اللہ عنہا)

ریحانہ رسولِ اکرم کی لونڈی تھیں،بنو قریظہ کے سمعون بن زید بن قتامہ کی بیٹی تھیں،جب حضورِصلی اللہ علیہ وسلم حجتہ الوداع سے فارغ ہو کر آئے تو ان کی وفات ہوگئی،ایک روایت میں ہے کہ ان کا تعلق بنونضیر سے تھا،لیکن بقولِ ابوعمر پہلی روایات کے قائل زیادہ لوگ ہیں۔ ابو جعفر نے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے روایت کی،کہ جناب ریحانہ آپ کی لونڈی تھیں(کہ حضورِاکرم کا انتقال ہو گیا)آپ کی خواہش تھی کہ ریحانہ سے نکاح کر کے انہیں پرد...

(سیّدہ )رضوی( رضی اللہ عنہا)

رضوی دختر کعب،سعید بن بشر نے قتادہ سے انہوں نے رضوی سے روایت کی کہ میں نےرسولِ اکرم سے حائضہ عورت کے خضاب کے بارے میں دریافت کیا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،اس میں کوئی حرج نہیں، ابو موسیٰ نے ذکرکیا ہے۔ ...

(سیّدہ )ام انس( رضی اللہ عنہا)

ام انس دختر براء بن معرور،ایک روایت میں ام بشر اور ایک میں ام مبشر بھی مذکور ہے،وہب بن جریر نے اپنے والد سے ،انہوں نے محمد بن اسحاق سے،انہوں نے عبداللہ بن ابی نجیح سے،انہوں نے مجاہد سے،انہوں نے ام انس دختر براء بن معرور سے روایت کی ،کہ انہوں نے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سُنا،آپ نے فرمایا،کیا میں تمہیں بتاؤں،کہ بہترین انسان کون ہے،صحابہ نے عرض کیا،ضروریارسولا للہ،فرمایا کہ ایک آدمی (آپ نے ہاتھ سے مغرب کی طرف اشارہ کیا...