پسندیدہ شخصیات  

سیّدنا لبید ابن  ربیعہ رضی اللہ عنہ

   بن عامر بن مالک بن جعفربن کلاب بن ربیعہ بن عامر بن صعصعتہ العامری ثم الجعفری بڑے نامورشاعرتھےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں اس سال حاضرہوئےتھے جب کہ ان کی قوم کے لوگ یعنی بنی جعفرآئےتھےچنانچہ اسلام لائے اوران کا اسلام بہت ہی اچھاہوا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما نے ایک مرتبہ ان کا یہ  شعرپڑھا؂ ۱؎        ذہب الذین یعاش فی اکنافہم          &n...

سیّدنا لبید انصاری رضی اللہ عنہ

کنیت ان کی عبدالرحمن تھی ۔ابن ابی فدیک نے یحییٰ بن عبدالرحمن سے انھوں نے لبید سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے داداسےروایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کی تلاوت فرمائی فکیف اذاجئنامن کل امتہ بشہیداالایہبعداس کےفرمایاکہ جو لوگ میرے وقت میں ہیں ان پرتومیں شہادت دوں گااورجن کو میں نے نہیں دیکھاان پر کیسے شہادت دوں گاان کی حدیث یہ بھی ہے کہ ایک زہرآلود بکری کاگوشت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہدیتہً بھیجاتھااوریہ کہاتھاکہ جس کو...

سیّدنا لبی ابن  لبی اسدی رضی اللہ عنہ

صحابی ہیں ابوملح یعنی جاریہ بن بلخ نے بیان کیاہے کہ میں لبی کو جو اصحاب رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے تھے دیکھاان کے جسم پر ایک سرخ ۱؎ ریشمی چادرپڑی ہوئی تھی اوراپنے گھوڑے پرایک اعونی چادرڈالے ہوئے تھے۔ان کا تذکرہ تینوں نےلکھاہے۔ ۱؎سرخ کا مطلب یہ ہے کہ اس میں سرخ خطوط تھے اورریشمی کا مطلب یہ ہے کہ اس میں ریشم کی آمیزش تھی۱۲۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

  سیّدنا لبدریہ  رضی اللہ عنہ

  ابن  کنیت ان کی ابوالسنابل تھی ان کے والد کا نام بعکک تھا۔ابوالفتح یعنی محمدبن حسین ازدی نے ایسا ہی بیان کیاہےایک شخص نے دارقطنی سے پوچھاکہ ابوالسنابل کانام کیا تھاانھوں نے کہاکہ ان کا نام لبدریہ تھا۔یہ اپنی کنیت ہی کے ساتھ زیادہ مشہورہیں نام میں ان کے اختلاف ہے ہم ان کو کنیت کے باب میں یہاں سے زیادہ عرض کریں گے ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا لبدہ ابن  کعب رضی اللہ عنہ

   کنیت ان کی ابوتریس تھی ان کا شماراہل مصر میں ہے عمروبن حارث نے مجمع بن کعب سے انھوں نے ابوتریس یعنی لبدہ بن کعب سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمیں ایک مرتبہ زمانۂ جاہلیت میں حج کرنے گیاتھاپھردوبارہ حج کرنے گیاتو نبی صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوچکے تھےزمانہ جاہلیت میں میں خون کھایاکرتاتھا۔خون سے زیادہ شیریں میں نے کوئی چیزنہیں دیکھی ۔میں نے عمر بن الخطاب کے پیچھے نمازپڑھی ہے آ پ نے سورۂ حج نماز میں پڑھی اوردو سجدہ کیےان کا تذکرہ ابن من...

سیّدنا لبدہ ابن  عامر رضی اللہ عنہ

    بن خثعمہ ان لوگوں میں سے ہیں جنھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاتھا۔ابوعبیدہ بن جراح نے ان کوجنگ یرموک کے بعد مقام مرح الصفرسے فلسطین کی سرزمین قحل نامی کی طرف سردارلشکربناکربھیجا تھا۔ان کا تذکرہ ابوالقاسم بن عساکرنے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا لاشر ابن  حمیر رضی اللہ عنہ

  کنیت ان کی ابوثعلبہ تھی خشعی ہیں۔مسلم بن حجاح نے ان کانام اسی طرح لکھاہےاوربعض لوگوں نے ان کا نام جرہم ابن ناشم بیان کیاہے اوربعض لوگوں نے جرثوم بیان کیاہے ان کا ذکر اوپر ہوچکاہے اورکنیت کے باب میں انشأ اللہ تعالیٰ یہاں سے زیادہ ذکرکیاجائےگا۔ان کاتذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا لاحق ابن  مالک رضی اللہ عنہ

   ملیلی کنیت ان کی ابوعقیل تھی مسوربن محزمہ نے ابوعقیل یعنی لاحق سے جو بنی میل کے ایک شخص تھےانھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آپ فرماتے تھے میرے اوپر جھوٹ نہ جوڑو کیوں کہ میرے اوپر جو جھوٹ جوڑے گا وہ دوزخ میں جائے گا۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا لاحق ابن  ضمیرہ رضی اللہ عنہ

   باہلی صالح بن یحییٰ نے عفیر سے انھوں نے سلیم یعنی ابوعامرسے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں نے لاحا ابن ضمیرہ باہلی سے سناکہ وہ کہتےتھےمیں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوااورمیں نے آپ سے پوچھاکہ جو شخص جہاداس غرض سے کرتاہوکہ آخرت میں اس کو کچھ نہ ملے گاکیوں کہ اللہ تعالیٰ اسی عمل کوقبول فرماتاہے جوخالص ہو اورجس سے محض اس کی خوش نودی  مقصود ہو۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...