پسندیدہ شخصیات  

سیّدنا کعب رضی اللہ عنہ

  ان کا نسب نہیں بیان کیاگیا۔ان سے علقمہ بن نضلہ  نے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ جوشخص امیرانہ زندگی بسرکرتاہے قیامت کے دن وہ اللہ عزوجل کے سامنے طوق اورزنجیر کے ساتھ لایاجائےگاپھر اللہ چاہے تو اس پر رحم کرے یاکوئی دوسرافیصلہ اس کے حق میں فرمائے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے اورابونعیم نے کہاہے کہ اس حدیث کے بعض ٹکڑے کعب بن عجرہ سے مروی ہیں۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا کعب صحابی رضی اللہ عنہ

ہیں۔ان کے ہاتھ جنگ یمامہ میں کٹ گئےتھے۔عبدالکریم بن ابراہیم نے حرملہ بن یحییٰ سے انھوں نے ابن  وہب سے انھوں نے عمروبن حارث سے انھوں نے بکربن سوادہ سے انھوں نے زیاد بن نافع سے انھوں نے کعب سے روایت کی ہے کہ نماز خوف۲؎ہردوٹکڑے کے لیے ایک رکعت ہےیہ ابن مندہ اورابونعیم کابیان ہے ابن مندہ نے عبدالکریم سے اسی طرح روایت کیاہے مگرصحیح یہ ہے کہ حسن بن قتیبہ  نے حرملہ سے انھوں نے ابن وہب سے انھوں نےعمروسے انھوں نے بکربن سوادہ سے انھوں نے زیادسےان...

سیّدنا کعب ابن  یسار رضی اللہ عنہ

  بن ضبہ بن ربیعہ بن قزعہ بن عبداللہ بن محزوم بن غالب بن فظیعہ بن عسربن بغیض بن ریث بن غطفان عبسی ثم المخزومی۔فتح مصرمیں شریک تھےاوروہاں انھوں نے ایک احاطہ گھیرلیاتھا وہاں یہ قاضی بھی تھے۔سعید بن عفیر نے کہاہے کہ اسلام میں یہ سب سے پہلے قاضی ہیں جو مصر میں متعین کیے گئےتھے زمانہ جاہلیت میں بھی عہدۂ قضا سے ممتازتھےسعید بن ابی مریم نے بیان کیا ہے کہ یہ خالد بن سنان عبسی کے نواسے تھےجن کے حق میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاتھاکہ وہ بھی ایک...

سیّدنا کعب ابن  محرّ ہ رضی اللہ عنہ

  ۔اوربعض لوگ ان کومُرّہ بن کعب کہتےہیں سلمی بہزی ہیں مگرپہلاہی قول  زیادہ صحیح ہے۔ ابوعمرنےبھی کہاہے کہ کعب بن مرہ ہی صحیح ہے اورابن ابی خثیمہ نے کہاہے کہ کعب بن مرہ اور شخص ہیں ۔یہ کعب ملک شام کے مقام اردن میں رہتےتھے ان سے شرحبیل بن شمط اورابوالاشعث صنعانی اورابوصالح خولانی اورسالم بن ابی الجعد نے روایت کی ہے۔عمرو بن مرہ نے سالم ابی الجعد سے روایت کی ہے کہ شرحبیل بن شمط نے کہاکہ اے کعب بن مرہ ہم سے کوئی حدیث بیان کیجیے جو آپ نے رسول...

سیّدنا کعب ابن مانع رضی اللہ عنہ

ابن  مانع۔انہیں کا لقب کعب احبارہے۔کنیت ان کی ابواسحاق ہے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایاتھامگرآپ کو دیکھانہ تھاحضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ کے زمانے میں اسلام لائے۔ابو ادریس خولانی نے ابومسلم جلسی معلم کعب الخیر سے روایت کی ہے کہ وہ کعب احبارکورسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرنہ ہونے پرملامت کررہے تھےتو کعب نے کہاکہ میں حضرت ہی کی خدمت میں حاضرہونے کے ارادہ سے چلاتھامگرجب میں مقام ذاقرنات میں پہنچاتواس بت نے مجھ سے...

سیّدنا کعب ابن  مالک رضی اللہ عنہ

   بن ابی کعب۔ابوکعب کانام عمروبن عمروبن قین بن سوا د بن غنم بن کعب بن سلمہ بن سعد بن علی تھاانصاری خزرجی سلمی ہیں  کنیت ان کی ابوعبداللہ تھی اوربعض لوگ کہتےہیں ابوعبدالرحمن والدہ ان کی لیلی بنت زید بن ثعلبہ تھیں وہ بھی خاندان بنی سلمہ سے تھیں۔بالاتفاق بیعت عقبہ میں شریک تھےمگرشریک بدرہونے میں اختلاف ہے صحیح یہ ہے کہ شریک نہ تھے۔جب رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو آپ  نےان کے اورطلحہ بن عبیداللہ کے درمیان میں م...

سیّدنا کعب ابن  قطبہ رضی اللہ عنہ

  ۔ان کاتذکرہ ابورزین عقیلی کی حدیث میں ہے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے مختصر لکھاہے اورابوموسیٰ نے بھی ان کاتذکرہ لکھاہے اورکہاہے کہ طبرانی نے اورابوعبداللہ نے اورابونعیم نےان کا ذکرلکھاہےمگرکسی نے ان کی کوئی حدیث نہیں لکھی۔ہم سے حسن بن احمد نے بیان کیاوہ  کہتےتھےہم سے احمدبن عبداللہ نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے سلیمان بن احمد نے بیان کیا وہ کہتے تھےاحمد بن زہیرتستری نےبیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے علی بن حسین  بن اشکاب نے بیان کی...

سیّدنا کعب ابن  عینیہ رضی اللہ عنہ

   بن عائشہ تمیمی۔صحابی ہیں۔نیشاپور میں عبداللہ بن عامر کے ساتھ رہتےتھے۔ان کا تذکرہ  یحییٰ یعنی ابن مندہ نے لکھاہےاورانھوں نے کہاہے کہ یہ سلمونہ اورحاکم ابوعبداللہ کا بیان ہے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے مختصرلکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا کعب ابن عیاض رضی اللہ عنہ

   مازنی۔ابوموسیٰ نے کہاہے کہ ان کاتذکرہ جعفرنے اشعری سے روایت کیا ہے۔یحییٰ بن یونس نے زید بن مریش نے انھوں نے یعقوب بن محمدسے انھوں نے کرامہ بنت حسین سے انھوں نے حارث بن عبداللہ بن کعب مازنی سے انھوں نے ابوعیاش سے انھوں نے جابربن عبداللہ سے انھوں نے کعب بن عیاض سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمیں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو ایام قربانی کے درمیانی دنوں میں جمرہ کے پاس خطبہ پڑھتے ہوئے دیکھاتھایہ حدیث ہم سے اسمعیل بن علی وغیرہ نے اپنی س...

سیّدنا قیس ابن  عبدیغوث رضی اللہ عنہ

   بن مکشوح۔یہ ان لوگوں میں سے ہیں جواسود عنسی کے قتل میں شریک تھے ان کا ذکر قیس بن مکشوح کے ذکرمیں پوراآئےگاکیوں کہ یہ اسی نام سے مشہورہیں یہاں ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )...