پسندیدہ شخصیات  

سیّدنا کثیر ابن  صلت رضی اللہ عنہ

   بن معدیکرب ۔کندی ۔ان کا شماربنی جمح میں ہے کنیت ان کی ابوعبداللہ تھی۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں پیداہوچکے تھےزبیدبن صلت کے بھائی ہیں۔ان کا نام قلیل تھارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام کثیررکھا۔عبیداللہ بن عمربن نافع نے ابن عمرسے روایت کی ہے کہ کثیربن صلت کانام پہلے قلیل تھارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نےان کا نام کثیررکھااورمطیع بن اسود کا نام عاصی تھارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام مطیع رکھااورام عاصم خواہر ...

سیّدنا کثیر ابن  سعدعبدی رضی اللہ عنہ

  ۔حکم بن رفیدنے روایت کی ہے کہ مجھ سے میرے والد نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے داداعبادبن عمروبن شیبان سے انھوں نے کثیر بن سعد عبدی سے جوقبیلہ ٔ بنی عبداللہ بن غطفان سے تھےروایت کرکے بیان کیاکہ وہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گئےتھے اور آ پ نے ان کوایک زمین عمیق نامی جوملک شام کے مقام بیت جبرین میں تھی دی تھی ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )...

سیّدنا کثیر ابن  سائب رضی اللہ عنہ

  ۔علی بن عبدالعزیزنے حجاج بن منہال سے انھوں نے حماد بن سلمہ سے انھوں نے ابوجعفرخطمی سے انھوں نے محمد بن کعب سے انھوں نے عمارہ بن خزیمہ سے انھوں نے کثیربن سائب سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے کہ ہم لوگ حنین میں (بحالت کفرجنگ میں گرفتارہوگئے اور)رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی سامنے پیش کیے گئےپس جس قدر لوگ بالغ تھے وہ قتل کردیے گئےاورنابالغ چھوڑ دیے گئے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہےاورابومسلم کجی نے حجاج سے اپنی سند کے ساتھ روایت کیا...

سیّدنا کثیر برأ بن عازب رضی اللہ عنہ

   کے ماموں ہیں۔شعبی نے برأ بن عازب سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےکہ میرے ماموں کانام قلیل تھارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کانام کثیررکھااورفرمایاکہ اے کثیرہم عیداضحیٰ کی قربانی نمازکے بعدکرتےہیں۔ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )...

سیّدنا کثیر زدی رضی اللہ عنہ

۔یہ کثیربیٹے ابوکثیر کے ہیں ۔صحابی ہیں۔ان کا شماراہل مصرمیں ہے۔ابن وہب نے حیوۃ بن شریح سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمیں نے عقبہ بن مسلم سے پوچھاکہ کیاآگ کی پکی ہوئی چیز کے کھانے سے وضوکرناپڑتاہےانھوں نے کہاکہ کثیرجو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے کہتےکہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھےہم سب لوگوں کے لیے کھانالایاگیااورہم نے کھایااس کے بعد نماز کی تکبیرہوئی پھرہم نے نماز پڑھی اوروضونہیں کیاان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہےمگرابن مندہ اورابونعیم...

سیّدنا کبیش رضی اللہ عنہ

  ابن  ہودہ۔بنی حارث بن سدوس میں سے۔ایک شخص ہیں۔بن سیف بن عمرنے عبداللہ بن عبدبن شبرمہ سے انھوں نے ایاد بن لقیط سدوسی سے انھوں نے کبیش بن ہودہ جوبنی حارث بن سدوس کے ایک شخص تھےروایت کی ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئےتھےاور آپ سے بیعت کی تھی اورآپ نے ایک تحریران کولکھ دی تھی۔ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )...

سیّدنا قیوم ابویحییٰ رضی اللہ عنہ

  کنیت ان کی ابویحییٰ ہے۔ازدی ہیں۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں وفد یمن کے ساتھ حاضر ہوئےتھےاوررسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام عبدالقیوم رکھاہےہم حرف عین میں ان کا تذکرہ لکھ چکے ہیں ۔ان کی حدیث عبدالجبار بن یحییٰ بن فضل بن یحییٰ بن قیوم سے مروی ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے مختصرلکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )...