سیّدنا کرز ابن علقمہ رضی اللہ عنہ
بن ہلال بن جریبہ بن عبدنہم بن حلیل بن حبیشہ بن سلول بن کعب بن عمروبن ربیعہ۔ ربیعہ کانام خزاعی۔کعبی ہیں۔یہی عمروبن لحی قبیلہ خزاعی کے جدامجدہیں۔زہری نے ان کا نسب اسی طرح بیان کیاہےاورعروہ نے ان کو کرزبن جہیش لکھاہے یہ کرزفتح مکہ میں اسلام لائے تھےاور بڑی عمر پائی تھی۔یہی ہیں جنھوں نے حرم کی نشانیاں حضرت معاویہ کی خلافت میں جبکہ مروان بن حکم مدینہ کا حاکم تھا قائم کی تھیں۔ہمیں ابواسحاق یعنی ابراہیم اورابومحمد یعنی عبدالعزیز...