پسندیدہ شخصیات  

سیّدنا قین اشجعی رضی اللہ عنہ

ہیں۔ان کا ذکرحضرت ابوہریرہ کی حدیث میں ہے۔اس کو یحییٰ بن ابی کثیر نے ابوسلمہ سے انھوں نےحضرت ابوہریرہ سے روایت کیاہے کہ قین اشجعی نے کہاکہ اوکھلی (ایک ظرف ہے جس میں غلہ وغیرہ موسل سے کوٹاجاتاہے)کاکیاحکم ہے ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہےاور ابونعیم نے کہاہے کہ بعض متاخرین نے ان کوصحابہ میں ذکرکیاہےمگراس کی کچھ اصل نہیں ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )...

سیّدنا قیظیٰ ابن  قیس رضی اللہ عنہ

   بن لوذان بن ثعلبہ بن عدی بن مجدعہ بن حارثہ بن خزرج بن عمرو۔عمروکانام منبیعت؟ بن مالک بن اوس ہے۔اوسی انصاری ہیں۔ان کی والدہ لبنیٰ بنت رافع بن عدی بن زید بن جشم بن حارثہ تھیں۔بقول واقدی یہ اوران کے تین بیٹےعقبہ اورعبداللہ اورعبدالرحمن احد میں شریک تھے اورتینوں جسرابوعبیدہ میں شہیدہوئے اوران کے بھائی عبادبن قیظیٰ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھےمگراحد میں شریک نہ تھے۔اوربعض لوگوں نےبیان  کیاہے کہ وہ بھی احد میں شریک تھے۔حاف...

سیّدنا قیسہ ابن  کلثوم رضی اللہ عنہ

   بن حباشہ۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں حاضرہوئےتھےاورفتح مصر میں شریک تھے۔ان کا تذکرہ کیاگیاہے مگران کی کوئی روایت نہیں ہےیہ ابوسعید بن یونس کاقول ہے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے مختصر لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )...

سیّدنا قیسی رضی اللہ عنہ

  قیس کی طرف منسوب ہیں۔عمارہ بن عثمان بن حنیف نے قیسی سے روایت کی ہے کہ وہ کسی سفر میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے وہ کہتےتھے کہ آپ کے پاس پانی لایاگیاتوآپ نے ان دونوں ہاتھوں پرپانی گرایااوران کو ایک مرتبہ دھویاپھراپنامنہ دھویااورکہنیاں ایک مرتبہ دھوئیں پھردہنے ہاتھ سے اپنے دونوں پیرایک مرتبہ دھوئے۔ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے اورکہاہے کہ یہ حدیث حسن ہے مگراس کی سند میں اختلاف ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )...

سیّدنا قیس رضی اللہ عنہ

  ان کا نسب نہیں بیان کیاگیا۔ابوموسیٰ نے ان کاتذکرہ لکھاہےاورکہاہے کہ میں نہیں جانتاشاید یہ گذشتہ ناموں میں سے کسی کا تذکرہ ہے۔ام نائلہ نے بریدہ سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قیس نامی ایک شخص کو پوچھااورفرمایاکہ زمین میں اس کا ٹھکانہ نہ ملا پس وہ  جب کسی مقام میں جاتےتھےتووہاں ان کا قیام نہ ہوتاتھا۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے مختصر لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )...

سیّدنا قیس ابن  یزید رضی اللہ عنہ

   جہنی۔ان سے شعبی نے روایت کی ہے کہ یہ کہتےتھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جوشخص ایک روزہ نفل رکھتاہےاس کےلیے جنت میں ایک درخت لگایاجاتاہے۔ان کا تذکرہ ابواحمد عسکری نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )...

سیّدنا قیس ابن  یزید رضی اللہ عنہ

  ۔ان سے ان کی اولادنےروایت کی ہے کہ یہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے  حضور میں حاضرہوئےتھےاوراسلام لائے تھےاورآپ نے ان کاان کی قوم پر سردارمقررکیاتھااوران کے سر پر ہاتھ پھیراتھا۔انھوں نے سلمان نامی پہاڑ پر چرھ کر اپنی قوم کواسلام کی طرف بلایااوروہ سب مسلمان ہوگئے ان کے سرپرجس مقام میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ پھیراتھاوہاں کے بال سفید نہ ہوئےتھے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )...

سیّدنا قیس ابن  وہرز رضی اللہ عنہ

  بن عمروبن رفاعہ بن حارث بن سودہ بن غنم بن مالک بن نجار۔اوربعض لوگ ان کوقیس بن ابی ودیعہ کہتے ہیں۔حضرت سعد بن عبادہ کے ہاتھ پرمشرف بہ اسلام ہوئےتھے۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں حاضرہوئےتھےاورخراسان میں حکم بن عمروکے ساتھ گئےتھے۔ اس کو حاکم ابوعبداللہ نے بیان کیاہے۔ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )...

سیّدنا قیس ابن ہثیم رضی اللہ عنہ

  ۔ شامی۔بنی سلمہ بن لوی کے خاندان سے ہیں۔یہ ابوعمرکاقول ہے اور ابن مندہ نے ان کو سکمی بیان کیاہے یعنی قبیلۂ بنی سلیم سے عبدالقاہر سلمی کے دادا ہیں۔صحابی ہیں ان سے عطیہ نے روایت کی ہے اورکہاہے کہ بخاری نے ان کو کتاب وحدان میں صحابہ میں ذکرکیاہےمگران کی کوئی حدیث نہیں لکھی۔ان کاتذکرہ تینوں نےلکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )...

سیّدنا قیس ابن  ہبیرہ رضی اللہ عنہ

   کے داداہیں۔ابوموسیٰ نے کہاہے کہ ان کاتذکرہ بعض حفاظ حدیث نے شیخ سعید بن ابی الرجأ سے روایت کیاہے۔اورابوہشام رفاعی سے روایت ہے وہ حفص سے وہ اشعث سے وہ ابوہریرہ وہ ان کے داداقیس سے راوی ہیں کہ وہ کہتےتھے میں سحری کھاکرمسجد نبوی میں گیااورحجرہ شریفہ سے تکیہ لگاکربیٹھ گیاپھرمجھے کھانسی آئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےپوچھاکہ کیاابویحییٰ ہیں میں نے عرض کیاکہ آج میراارادہ روزہ رکھنے کاہےفرمایامیں بھی روزہ کاارادہ رکھتاہوں (ابھی وقت سحری...