پسندیدہ شخصیات  

سیّدنا عبداللہ ابن فضیل رضی اللہ عنہ

  ۔ابوموسیٰ نےکہاہے کہ بہت لوگوں نے ان کے والد کا تذکرہ ردیف نون میں لکھا ہے اورعبداللہ ابن مندہ نے ردیف باء مع الغین میں ان کے والد کانام لکھاہے اورکہاہے کہ صحابی ہیں مگر ان کی حدیث روایت نہیں کی عبداللہ بن سالم نے سلیمان بن سلیم ابی سلمہ سے انھوں نے عبداللہ بن نفیل کنانی سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ تین چیزیں ایسی ہیں کہ جس میں اللہ تبارک وتعالیٰ حکم دے کر فارغ ہوگیاہے(اول تو)یہ کہ کوئی بغاوت نہیں کرتا ...

سیّدنا عبداللہ ابن نعیم رضی اللہ عنہ

   بن نحام۔ان سے حضرت ابن عمر کے غلام نافع اور ابوالزبیر نے روایت کی ہے۔معلی بن اس  نے حرب بن ابی العالیہ سےابوالزبیر سے انھوں نے عبداللہ بن نعیم سے اسی طرح روایت کیاہے معلی نے کہاہے کہ حرب کہتے تھےایک دن رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کے ہمراہ بیٹھے ہوئےتھےکہ یکایک ایک عورت کاگذر اس طرف سے ہواپس آپ ام المومنین زینب بنت حجش کے پاس گئے اور قضائے حاجت کے بعدباہر تشریف لائے اور فرمایاکہ جب کوئی شخص تم میں سے کسی عورت کو دیکھے...

سیّدنا عبدالرحمن ابن عبداللہ رضی اللہ عنہ

   بن ثعلبہ بن سحان بن عامر بن مالک بن عامر بن جشم بن تمیم بن عودمناہ بن تاج بن تیم بن اراشہ بن عامربن عبیلہ بن تسہیل بن فرار بن بلی۔عقیل کے والد اوربنوجحجابن کلفہ بن عمروبن عوف انصاری کے حلیف تھےان کا نام عبدالعزی تھارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالرحمن رکھا یہ غزوۂ بدر میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک تھے۔اورجنگ یمامہ میں شہید ہوئے اس کوواقدی نے بیان کیاہے۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبدالرحمن ابن عباس رضی اللہ عنہ

   بن عبدالمطلب بن ہاشم قریشی ہاشمی ہیں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے بھتیجے ہیں اور عبداللہ ابن عباس کے بھائی تھےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں پیداہوئے تھے شہر افریقہ میں یہ اوران کے بھائی معبدبن عباس عبداللہ بن سعد بن ابی سرح کے ساتھ شہید ہوئے اس کومصعب وغیرہ نے بیان کیاہے۔ابن کلبی نے کہاہے کہ عبدالرحمن بن عباس شہرشام میں شہید ہوئے تھے ان کاتذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبدالرحمن ابن عائش حضرمی رضی اللہ عنہ

   ہیں۔ان کاشمار اہل شام میں ہےان کی صحابیت اوراسنادحدیث میں اختلاف ہے ان سے خالدبن الجلاج اورابوسلام حبشی نے روایت کی ہے۔ان کا صحابی ہونا صحیح نہیں ہے کیوں کہ ان کی حدیث مضطرب ہے۔ہم کوابومنصور بن مکارم بن احمد بن سعد مودب نےاپنی سند سے خبر دی  انھوں نے معافی بن عمران سے انھوں نے اوزاعی سے انھوں نے عبدالرحمن بن زید سے انھوں نے خالد بن لجلاج سے سناکہ وہ کہتے تھے مکحول نے عبدالرحمن بن عائش حضرمی سے روایت کرکے بیان کیاہے کہ وہ کہتےتھے...

سیّدنا عبدالرحمن ابن عائذ رضی اللہ عنہ

   بعض لوگ بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاتھا۔بخاری نے انکوصحابہ میں ذکرکیاہے ان کے صحابی ہونے میں اختلاف ہے۔ان سے مروی ہے کہ یہ کہتے تھے جب رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم (کسی طرف)لشکربھیجتے تھے تو لشکروالوں سے فرماتے تھے کہ لوگوں کے ساتھ نرمی اور صلاحیت کرنادعوت اسلام دیے بغیر ان میں لوٹ مارنہ کرنامجھ کو بہ نسبت اس کے کہ تم کافروں کی عورتوں اوربچوں کو(قیدکرکے)لے آؤ اور ان کے مردوں کومارڈالو یہ بات زیادہ محبوب...

سیّدنا عبدالرحمن ابن صفوان رضی اللہ عنہ

   بن قدامہ حمجی ۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ قریشی ہیں۔اوربعض لوگوں کابیان ہے کہ ان کانام صفوان  بن عبدالرحمن بن امیہ ابن خلف ہے ان کی حدیث مجاہد سے روایت کی گئی ہے۔ ابوبکربن عیاش نے یزید بن ابی زیاد سے انھوں نے مجاہد سے انھوں نے عبدالرحمن بن صفوان سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم  سے(فتح مکہ کے بعد)ہجرت کی نسبت دریافت کیاحضرت نے فرمایاکہ اب ہجرت نہیں ہے۔ہم کوعبدالوہاب بن ہبتہ اللہ بن ابی حبہ نے اپن...

سیّدنا عبدالرحمن ابن صفوان بن قتادہ رضی اللہ عنہ

   یہ اوران کے والد صحابی تھے۔موسیٰ بن میمون بن موسیٰ المرائی نے اپنے والد  میمون سے انھوں نے اپنے داداعبدالرحمن بن صفوان سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میرے والد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مدنیہ ہجرت کرکے گئے اس وقت آپ مدینہ میں تھے اور انھوں نے آپ سے اسلام پر بیعت کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کوبڑھایاصفوان نے دست مبارک کا مسح کیااورکہایارسول اللہ میں آپ کوسب سے زیادہ محبوب رکھتاہوں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فر...

سیّدنا عبدالرحمن ابن صفوان  رضی اللہ عنہ

   بن امیہ حمجی قریشی ان کا شمار اہل مکہ میں ہے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہےکہ آپ نے ان کے والد صفوان ابن امیہ سے کچھ ہتھیارعاریتاًلیے تھے۔ان سے ابن ابی ملیکہ نے روایت کی ہے ابوحاتم رازی نے کہاہے کہ عبدالرحمن بن صفوان حمجی وہی شخص ہیں جنھوں نے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےمکے والوں سے کچھ ہتھیار عاریتاً لیے تھے۔ان سےابن ابی ملیکہ نے روایت کی ہے اورجن عبدالرحمن سے مجاہد نے روایت کی ہے وہ دوسرے ہیں (یعنی)وہ ع...

سیّدنا عبدالرحمن ابن ابی صعصعہ رضی اللہ عنہ

  کانام عمروہے وہ بیٹے ہیں زیدبن عوف بن منذر بن عمروبن غنم بن مازن بن نجارکے انصاری خزرجی مازنی ہیں قیس  کے بھائی تھے۔قیس بن عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابی صعصعہ نے اپنے والد سے انھوں نے اپنے داداسے جواہل بدر میں سے تھے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کوسناآپ یہ دعامانگ رہے تھے کہ اے اللہ انصارکو اور انصارکے بیٹوں کواورانصارکےبیٹوں کے بیٹوں کوبخش دے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھاہے اورجس طرح ہم نے ع...