سیّدنا عبدالرحمن ابن صخر رضی اللہ عنہ
کنیت ان کی ابوہریرہ تھی ۔عبداللہ بن سعد زہری نے محمدبن اسحاق سے روایت کی ہے ابوہریرہ کانام عبدالرحمن بن صخرتھا ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...
کنیت ان کی ابوہریرہ تھی ۔عبداللہ بن سعد زہری نے محمدبن اسحاق سے روایت کی ہے ابوہریرہ کانام عبدالرحمن بن صخرتھا ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...
تمیمی ہیں۔واقدی نے کہاہے کہ یہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں پیداہوئے تھےاور حضرت ابوبکرکے ساتھ حج کیاتھاانھوں نے حضرت ابوبکروعمررضی اللہ عنہماسے روایت کی ہے مدینہ میں چھلنی بنانے والوں اور سبزی فروشوں کے پاس ان کا مکان تھا۔ابوعمرنے ان کا تذکرہ لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...
بن طلحہ بن ابی طلحہ بن عبدالعزی بن عثمان بن عبدالداربن قصی حجبی عبدری ہیں انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کازمانہ توپایاتھامگر آپ سے حدیث نہیں سنی ان کے والد اور چچا اورداداصحابی تھے عبدالملک بن عمرو نے علی بن مبارک سے انھوں نے یحییٰ بن ابی کثیرسے انھوں نے ابوقلابہ سے روایت کی ہے کہ ان کوعبدالرحمن بن شیبہ نے خبردی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مرض لاحق ہواجس سے آپ بے چین تھے اور بسترپر کروٹیں بدلتے تھےحضرت عائشہ نے کہا (یارسول ...
بن حسنہ۔ربیع بن سلیمان جیزی نے ان صحابہ میں ان کاذکرکیاہےجوشہرمصرمیں داخل ہوئےتھے ۔اس کو غسانی نےبیان کیاہے اور ابن یونس نے کہاہے کہ یہ عبدالرحمن شرحبیل بن عبداللہ بن مطاع کے بیٹے ہیں اوربیان کیاجاتاہے کہ انھوں نے اور ان کے بھائی ربیعہ بن شرحبیل نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھاہے اور یہ دونوں فتح مصرمیں شریک تھے ان کے بیٹے عمران نے ان سے روایت کی ہے اورعمران شہرمصر کے قاضی تھے۔عبدالرحمن کی نسبت بیان کیا جاتا ہےکہ انھوں نے نبی...
بن عمرو بن زیدبن نجدہ بن مالک بن لوذان بن عمروبن عوف بن مالک بن اوس۔انصاری اوسی بنومالک بن لوذان کوبنوالسمیعہ بھی کہتےہیں اورایام جاہلیت میں یہ لوگ بنوالصمأ کہےجاتےتھے۔ صماء قبیلہ ٔ مزنیہ کی ایک عورت تھی رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کانام بنی سمعیہ رکھا ان کے بھائی عبداللہ بن شبل صحابی تھے۔عبدالرحمن شام میں فروکش ہوئےتھے ان سے تمیم بن محمود نے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے (سجدہ میں)کوے کی طرح چونچ مارنے س...
بعض لوگوں نے ان ک ابن سحان کہاہے۔یہ بنی انیف کے بھائی تھے۔(بنی انیف) قبیلہ بلی کی ایک شاخ ہے یہ وہ شخص ہیں جنھوں نے ایک صاع خرمے خیرت دیے تھے۔اورمنافقوں نے ان پر طعنہ زنی کی تھی ان کی کنیت ابوعقیل تھی۔محمد بن سائب نے ابوصالح سے انھوں نے عبداللہ بن عباس سے اللہ تعالیٰ کے اس قول الذین یلمزون المطوعین من المومنین فی الصدقات(کی تفسیر)میں روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن خطبہ پڑھا اور لوگوں کو صدقہ دینے کی رغبت دلائی ا...
بن کعب بن عامربن عدی بن مجدعہ بن حارثہ ۔انصاری ہیں۔اس نسب کوواقدی نے بیان کیاہے ان کی والدہ کیلی بنت نافع بن عامرتھیں ابوعمرنے کہاہے کہ یہ (عبدالرحمن)غزوۂ بدر میں شریک تھے۔یہ وہی عبدالرحمن ہیں جن کوسانپ نے کاٹ لیاتھانبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عمارہ بن حزم سے فرمایاکہ تم انکی جھاڑپھونک کردو عتبہ بن غزوان کے مرنے کے بعد ان (عبدالرحمن )کوحضرت عمرنے بصرہ کاحاکم بنایاتھا۔ابن عینیہ نے یحییٰ بن سعید سے انھوں نے قاسم بن محمد سے روایت کی کہ ح...
ا بن قتادہ یہ اوران کے والد صحابی تھے۔موسیٰ بن میمون بن موسیٰ مرائی نے اپنے والد میمون سے انھوں نے اپنےداداعبدالرحمن بن صفوان سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میرے والد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مدینہ ہجرت کرگئے اس وقت آپ مدینہ میں تھے اور انھوں نے آپ سے اسلام پر بیعت کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کوبڑھایاصفوان نے دست مارک کا مسح کیااورکہایارسول اللہ میں آپ کو سب سے زیادہ محبوب رکھتاہوں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاآد...
بن امیہ جمحی قریشی ہیں ان کاشمار اہل مکہ میں ہے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آپ نے ان کے والد صفوان بن امیہ سے کچھ ہتھیارعاریتاًلیےتھے ان سے ابن ابی ملیکہ نے روایت کی ہے ابوحاتم رازی نے کہاہے کہ عبدالرحمن ابن صفوان جمحی وہی شخص ہیں جنھوں نے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے والد سے ہتھیارعاریتاًلیےتھے۔ان سے ابن ابی ملیکہ نے روایت کی ہے اورجن عبدالرحمن سے مجاہد نے روایت کی ہے وہ دوسرے ہیں اوران کو لو...
ابوصعصعہ کانام عمروہے وہ زید بن عوف بن منذر بن عمروبن غنم بن مازن بن نجارکے بیتےانصاری خزرجی بن قیس کےبھائی تھے۔قیس بن عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابی صعصعہ نے اپنے والدسےانہوں نے اپنے داداسے جواہل بدرمیں سے تھےروایت کی ہے کہ وہ کہتے تھےمیں نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کوسناآپ یہ دعامانگ رہے تھےکہ اے اللہ انصارکوانصارکےبیٹوں کو انصارکے پوتوں کو بخش دے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نےلکھاہے۔اورجس طرح ہم نے عبدالرحمن کے نسب کوذکرکیاہے ...