سید چراغ محمد چک سواری والہ
آپ سید اللہ دتہ بن سیّد غلام رسول المعروف غلام شاہ چک سواری والہ کے فرزند ارجمنداورمرید و خلیفہ تھے۔آپ کی والدہ کانام سیّدہ حسن بی بی بنت سیّد صاحبزادہ بن سیّد حسن محمد ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ تھا۔ تاریخ ولادت آپ کی ولادت دسویں ربیع الاوّل ۱۲۹۶ھ میں ہوئی۔تاریخ نام چراغ محمد رکھاگیا۔ علم و اخلاق آپ دینی علم کے واقف تھے۔علم طب میں بھی دسترس تھی۔مارگزیدہ کا علاج آپ کے پاس مجرب تھا۔آپ سادہ طبیعت ۔منکسرالمزاج۔بزرگ خصلت حمیدہ خصائل تھے۔ سار...