شیخ عبداللہ شاہ بَسراوی رحمتہ اللہ علیہ
آپ خلاصۂ دودمانِ سلیمانی ۔واقف اسراررحمانی۔ولی کامل تھے۔آپ شیخ دین پناہ بن شیخ محمد آفتاب صاحب سلیمانی بسراوی کے فرزندارجمنداورمریدوخلیفہ تھے۔اہلِ سخاوت و شجاعت۔مہمان نواز غریب پرورتھے۔ زکوٰۃ و صدقہ منقول ہے کہ ایک مرتبہ تجارت کے ذریعہ آپ کے پاس پانچ ہزاردرہم روپیہ جمع ہوگیا۔آپ نے زکوٰۃ کاارادہ کیا۔توپہلے تمام مال کی زکوٰۃ چالیسواں حِصّہ فقرأ کو تقسیم کیا۔ اس کے بعد سارانصاب بھی راہ ِخدامیں صدقہ کردیا۔ شریعت و طریقت کاحج منقول ہے کہ...