شیخ نظام الدین گھنگوالی رحمتہ اللہ علیہ
خلف الرشید عطأ اللہ بن شیخ عبدالہادی بن شیخ عنایت اللہ صاحب سلیمانی بھلوالی رحمتہ اللہ علیہ ۔آپ کامل بزرگ تھے۔خرقہ خلافت واجازت اپنے برادرعم زاد شیخ بڈھاصاحب سجادہ نشین سے پایا۔ اولاد آپ کی اولادنہیں تھی۔اس لیے شیخ بڈھاصاحب رحمتہ اللہ علیہ سے اُن کا بڑا بیٹا شیخ احمد لے کراپنامتبنّیٰ بنایااوراپنی جائیداد کا وارث کیا۔ یارانِ طریقت آپ کے مریدوں سےتین کس صاحب خلافت تھے۔ ۱۔شیخ احمد صاحب مجذوب متبنّیٰ رحمتہ اللہ علیہ  ...