شیخ عنایت اللہ بھلوالی رحمتہ اللہ علیہ
آپ شیخ عبدالواحد بن شیخ رحیم داد صاحب سلیمانی بھلوالی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند اکبراور مریدو خلیفہ و سجادہ نشین تھے۔ حضوری درگاہ آپ صاحب صحووسکرتھے۔شان صمدیت آپ پر غالب تھی۔تصرّفات کرامات آپ کے ظاہر و باہر تھے۔تمام اولادِ حضرت سخی بادشاہ رحمتہ اللہ علیہ آپ کا احترام کرتی تھی۔ اکثر درگاہِ سلیمانیہ پر حاضر رہتے۔ہرچند ارادت مند ملتجی ہوتے۔مگرآپ دربارسے غیرحاضر نہ ہوتے۱؎۔ ۱؎انوارالقاریہ ۱۲ سید شرافت اولاد آپ کے تین بیٹے تھے۔ ا۔شیخ عبدال...