حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا
اِن کا اصلی نام زینب تھا، [۱] [۱۔ سیرۃ النبی جلدِ دوم ۱۲] والد کا نام حیی بن اخطب بن سبتہ بن ثعلبہ تھا، [۱] [۱۔مسالک السّالکین جلدِ اوّل ۱۲]جو قبیلہ بنو نضیر کا سردار اور حضرت ہارون علیہ السّلام کی اولاد سے تھا، والدہ کا نام ضرہ تھا جو بنو بنو قریظ کے رئیس کی بیٹی تھی، ان کا پہلا نکاح سلام بن مشکم القرظی سے ہوا، اس نے طلاق دی تو کنانہ بن ابی الحقیق کے نکاح میں آئیں، وہ جنگ خیبر میں مقتول ہوا تو یہ قیدیوں میں گرفتار ہوکر مسلمانوں...