(سیدنا) حابس (رضی اللہ عنہ)
ابن ربیعہ تمیمی۔ کنیت ان کی ابو حبہ یہ حابس اقرع کے والد نہیں ہیں۔ ہمیں ابو جعفر عبید اللہ بن احمد بن علی وغیرہ نے اپنی سند سے محمد بن عیسی اسلمی تک خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں عمرو بن علی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں یحیی بن کثیر یعنی ابو غسان عنبری نے خبر دی وہ کہتے تھے م سے علی بن مبارک نے یحیی بن ابی کثیر سے انھوںنے حیہ بن حابس سے انھوں نے اپنے والد سے نقل کر کے بیان کیا کہ انھوں نے نبیﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ الو (کی آواز) میں (نحوست) کچھ بھ...