(سیدنا) ثعلبہ (رضی اللہ عنہ)
ابن ابی مالک قرظی۔ کنیت ان کی ابو یحیی ہے۔ قبیلہ بن ی قریضہ کے امام تھے رسول خدا ﷺ کے زمانے میں پیدا ہوئے تھے۔ محمد بن سعد نے کہا ہے کہ (ان ثعلبہ کے والد) ابو مالک یمن سے آئے تھے وہ یہودی تھے انھوں نے بنی قریضہ کی ایک عورت سے نکاح کیا لہذا یہ ان کی طرف منسوب ہوگئے حالانکہ یہ خود قبیلہ کندہ کے ہیں۔ یحیی بن معین نے کہا ہے کہ انھوں نے نبی ﷺ کو دیکھا ہے۔ اور مصعب زبیری نے کہا ہے کہ ثعلب بن ابی مالک کی عمرو ہی ہے جو عطیہ قرظی کی عمر ہے اور ان ک...