(سیدنا) جابر ابن عبداللہ (رضی اللہ عنہ)
راسبی۔ یہ صحابی ہیں ان سے ابو شداد نے روایت کی ہے صالح بن محمد جزرہ نے بیان کیا ہے کہ یہ راسبی ہیں بصرہ میں رہتے تھے۔ ابو نعیم نے کہا ہے کہ میں انھیں جابر بن عبداللہ انصاری سلمی سمجھتا ہوں۔ ابو شداد نے جابر بن عبداللہ راسبی سے انھوں نے نبی ﷺ سے روایت کی ہے کہ آ پ نے فرمایا جو شخص اپنے قاتل کا قصور معاف کر دے اور ہمارا حق ادا کرتا رہے اور ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ قل ھو اللہ احد پڑھتا رہے (اسے قیامت میں اختیار دیا جائے گا کہ) ...