ضیائے صحابیات  

(سیّدہ )عمارہ(رضی اللہ عنہا)

(سیّدہ )عمارہ(رضی اللہ عنہا) عمارہ دختر حمزہ بن عبدالمطلب قرشیہ ہاشمیہ ،حضورِاکرم کے چچا کی بیٹی تھیں،واقدی نے امِ حبیبہ سے انہوں نے داؤد بن حصین سے ،انہوں نے عکرمہ سے،انہوں نے ابنِ عباس سے روایت کی کہ عمارہ اور ان کی والدہ سلمیٰ دختر عمیس مکے میں تھیں کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم عمرہ قضیہ ادا کرنے  مکے آئے،حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے رسولِ کریم سے ذکر کیا،اور فرمایا،ہم کیوں اپنے چچا کی لڑکی کو مشرکین کے رحم وکرم پر چھوڑکر جائیں،ح...

(سیّدہ )ام حبیبہ( رضی اللہ عنہا)

ام حبیبہ جہنیہ،ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے،بقول ابوعمر میں خولہ دختر قیس نام تھا،اور بعض نے کچھ اور بتایا ہے،یہ خاتون خارجہ بن حارثہ بن رافع بن مکیث کی دادی تھیں،ا ن کی حدیث کے راوی اہل مدینہ ہیںیحییٰ بن محمود نے باسنادہ اذناً ابوبکر بن عمرو سے،انہوں نے ابوبکر بن ابی شیبہ سے،انہوں نے اسامہ بن زید سے،انہوں نے نعمان بن خربوذ سے،انہوں نے ام حبیبہ سے روایت کی،کہ انہوں نے حضورِاکرم کے ساتھ پانی کے ایک برتن سے وضوکیا،تینوں نے ان کا ذکر...

(سیّدہ )ملیکہ( رضی اللہ عنہا)

ملیکہ دختر عویمر ہذلیہ ،ان دوعورتوں میں سے ایک ہیں،جنہوں نے دوسری کے پیٹ پر ضرب لگائی تھی اور اس کا حمل ساقط ہوگیاتھا،لڑنے والی دونوں عورتیں بنو ہذیل سے تھیں،ابن عباس کے مطابق ایک کانام ملیکہ اور دوسری کا نام امِ غطیف تھا،اسے سماک نے عکرمہ سے اور انہوں نے ابنِ عباس سے روایت کیا،ابو عمر اور ابو موسیٰ دونوں نے ان کا ذکر کیا ہے،لیکن ابوموسیٰ نے ان کے والد کا نام عویم(بغیر راء) لِکھاہے،بقول ابوموسیٰ ایک روایت میں ان کے والد کا نام ساعدہ...

(سیّدہ )ملیکہ( رضی اللہ عنہا)

ملیکہ جواسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ کی دادی تھیں،ایک روایت میں ہے ، کہ انس بن مالک کی دادی تھیں،انہیں صحبت ملی،اور انس بن مالک نے ان سے روایت کی،ابوالحرم مکی بن ریان نحوی نے باسنادہ یحییٰ بن یحییٰ سے،انہوں نے مالک سے،انہوں نے اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ سے،انہوں نے انس بن مالک سےروایت کی ،کہ ان کی دادی ملیکہ نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کی، آپ نے کھانے کے بعد فرمایااٹھو میں تمہیں نماز پڑھاؤں،انس چٹائی لانے کواُٹھے،وہ ...

(سیّدہ )ملیکہ( رضی اللہ عنہا)

ملیکہ جو سائب بن اقرع ثقفی کی والدہ تھیں،اور عطر بیچاکرتی تھیں،عطاء بن سائب نے بعض دوستوں سے،انہوں نے سائب بن اقرع سے،انہوں نے اپنی والدہ سے روایت کی،کہ وہ حضور نبیِ کریم کی خدمت میں عطر بیچنے کو حاضر ہوئیں،آپ نے پوچھا،ملیکہ ،تجھے مجھ سے کوئی کام ہے،اس نے کہا،ہاں یارسول اللہ!فرمایا کہو،تاکہ میں اسے پورا کروں،عرض کیا،یارسول اللہ !پہلے میرے بیٹے کے لئے دعا فرمائیے،حضورِ اکرم نے بچے کے سر پر ہاتھ پھیرا،اور دعا فرمائی،اِبنِ مندہ اور اب...

(سیّدہ)شریرہ(رضی اللہ عنہا)

شُریرہ دخترحارث بن عوف بن فتیرہ ام الحکم بن حارثہ بن سلامہ زحارثہ تجیبی،بقولِ ابنِ عقبہ، انہوں نے حضور ِاکرم سے بیعت کی،اس بات کو ان کے بیٹے حکم بن حارثہ نے ان سے روایت کیا ہے۔ ...

(سیّدہ)شیماء(رضی اللہ عنہا)

شیماءدختر حارث سعدیہ ،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی رضاعی بہن تھیں،ابوجعفر نے باسنادہ ابن اسحاق سے روایت کی ،کہ حضورِاکرم کی رضاعی والدہ کا نام حارث بن عبدالعزی بن رفاعہ بن ملان بن ناضرہ بن بکر بن ہوازن تھا،اور رضاعی بھائی کا نام عبداللہ بن حارث اور رضاعی بہنوں کے نام انیسہ اور حذیفہ تھے،اور اسی خاتون کا عرف شیماء تھا،اور شیماء ہی حضورِ اکرم کی دیکھ بھال میں ماں (حلیمہ سعدیہ)کا ہاتھ بٹاتی تھیں۔ ابنِ اسحاق نے ابووجزہ سے...