کرامات  

والد ماجد کی کرامت

والد ماجد کی کرامت حضرت علامہ مفتی عبد الواحد قادری امیر شریعت ہالینڈ کا بیان ہے کہ صاحبزادۂ مفسر اعظم ہند حضرت علامہ شاہ مفتی اختر رضا خاں صاحب اور حضرت مولانا شمیم اشرف صاحب دونوں ساتھ ساتھ تحصیل علم کے لیے جامعہ ازہر مصر تشریف لے گئے تھے۔ مولانا شمیم اشرف صاحب مصر ہی میں تھے کہ انڈیا میں ان کے والد ماجد کا انتقال ہوگیا۔ مولانا شمیم احمد صاحب ازہری نے اس سانحہ کی اطلاع بذریعہ خط حضور مفسر اعظم ہند کو دی۔ حضرت نے اس خط کو پڑھ کر نمدید گی کے سات...

میری زندگی کا ناقابل فراموش دن

مولانا مبشر الاسلام نوری دار العلوم فیض العلوم جمشید پور (جھاڑ کھنڈ) کہتے ہیں کہ: ادھر سے کون گزرا تھا کہ اب تک دیار کہکشاں میں روشنی ہے بلاشبہ حضرت کی ذات اندھیری رات کے مسافروں کے لیے مشعل ہدایت اور مینارہ نور کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کا فضل و کمال دلکش اور نکھری ہوئی شخصیت ہی کچھ ایسی ہے کہ دیکھنے والا فوراً متاثر ہوجاتا ہے۔ اور آپ کا گرویدہ ہوجاتا ہے، میری زندگی کا وہ تابناک اور نا قابل فراموش دن تھا۔ جب مرشد برحق کا پہلا دیدار ہوا تھا۔ اور...

ظاہری حالت میں دور رہ کر دیدار اور جنات سے حفاظت

ظاہری حالت میں دور رہ کر دیدار اور جنات سے حفاظت ۲۷؍ جولائی ۲۰۱۵ء کو میں اپنی آفس میں بیٹھا ہوا تھا، حضرت سے ملنے والوں کا بے پناہ ہجوم تھا، اسی درمیان تین یا چار شخص کافی لمبے تڑنگے آفس میں داخل ہوئے، سلام و دعا کے بعد کہنے لگے، کہ آپ نے مجھے پہچانا، میں نے کہا کہ ہاں چہرہ پہنچان رہا ہوں، مگر نام یاد نہیں آرہا ہے، ان میں ایک بزرگ شخصیت تھی، سفید داڑھی تھی، نورانی چہرہ اور اس پر سفید کپڑا اور سر پر سفید رومال و ٹوپی نے چہرہ کو نہایت بارونق بنادی...

خواب میں مجاہد ملت کے ساتھ دیکھا

خواب میں مجاہد ملت کے ساتھ دیکھا علامہ مولانا محمد عاشق الرحمٰن جیبی شیخ الحدیث جامعہ حبیبہ الہ آباد تحریر کرتے ہیں کہ حضرت حجۃ الاسلام مولانا حامد رضا خاں بریلوی قدس سرہ بندہ کے شیخ حضور مجاہد ملت قدس سرہ کے شیخ ہیں۔ حضرت تاج الشریعہ نبیرۂ حضرت حجۃ الاسلام ہیں۔ حضور مجاہد ملت قدس سرہ نے حضرت مفتی اعظم ہند قدس سرہ کے لیے ’’چچا پیر‘‘ کے الفاظ استعمال کئے، انہیں ہمیشہ ’’چچا پیر‘‘ جانا اور مانا، اور ہ...

بیک وقت دو جگہ موجودگی

بیک وقت دو جگہ موجودگی ۲۰۱۳ء میں حضرت تاج الشریعہ کے ہمراہ صاحبزادہ مولانا عسجد رضا قادری مہتمم جامعۃ الرضا بریلی شریف ساوتھ افریقہ کے علاوہ دار السلام، تنزانیہ، ہرارے، زمباوے اور ملاوی وغیرہ کے تبلیغی سفر پر تشریف لے گئے تھے۔ واپسی پر ملاوی کا ایک واقعہ جو حضرت کی زندہ و جاویدہ کرامت سے منسوب ہے، راقم سے بیان کیا۔ کہ جمعہ کا دن تھا محمد اسلم مرزا رضوی میرے پاس بے تابانہ آئے اور بغل گیر ہوگئے، اور کہنے لگے کہ آپ نے نماز کہاں بڑھی، میں نے بتایا ک...

ادائے فقیرانہ پہ قربان جاؤں

ادائے فقیرانہ پر قربان جاؤں مولانا نوخیز انور استاد جامعہ رضویہ ضلع اعظم گڑھ بیان کرتے ہیں کہ اگر میری قوت حافظہ میری رفاقت کر رہی ہے تو ۱۹۹۶ء کا واقعہ ہے کہ ملک کی عظیم دینی درس گاہ الجامعۃ الاسلامیہ روناہی فیض آباد (یوپی) میں سالانہ ’’جشن دستار فضیلت‘‘ کا پر بہار موقع تھا، فارغین اپنی دستار کی تیاریوں میں مصروف تھے اور طلبہ جامعہ اپنی قسمت پر نازاں تھے کہ آج پر مسرت موقع پر جانشین حضور مفتی اعظم ہند تاج الشریعہ حضرت علا...

علمی و فقہی ادراک

علمی و فقہی ادراک نوجوان قلم کار و ادیب مولانا توفیق احسن برکاتی مدیر ماہنامہ سنی دعوت اسلامی بمبئی اپنے تاثرات بیان کرتے ہیں کہ نہ صرف ایک بلند پایہ شاعر بلکہ فقہ و افتا کے عظیم شہ سوار، امت مسلمہ کے سچے قائد، اور پیر طریقت کی حیثیت سے متعارف ہیں، آپ کی ہمہ جہت ذات واقعی ایک جہان سمیٹے ہوئے ہے، درس و تدریس میں بھی آپ کی علمی فقہی لیاقتوں کا انوکھا انداز شاگردوں کی زبانی معلوم ہوا، تصنیف و تالیف، ترجمہ و تحشیہ میں بھی آپ کے زرنگار قلم نے خوب جول...

کنزالایمان تصحیح شدہ کی اشاعت کا ایمان افروز واقعہ

کنزالایمان تصحیح شدہ کی اشاعت کا ایمان افروز واقعہ گزشتہ دنوں غالبا عید الضحی کے دوسرے دن ۱۱؍ ذی الحجہ ۱۴۳۶ھ ؍ ۲۶؍ ستمبر ۲۰۱۵ء کو راقم السطور سے ملاقات کے لیے حضرت مولانا محمد یامین نعیمی صاحب استاذ جامعہ نعیمیہ مراد آباد و مالک نعیمیہ بکڈجپو دہلی دفتر میں تشریف لائے۔ آپ سے راقم کے قدیمی مراسم ہیں۔ پرانے کتب خانہ کا حال دریافت کرنے پر اس کی پوری تاریخ بیان کردی۔ پھر میں نے معلوم کیا کہ آپ کی تحریک پر حضرت تاج الشریعہ نے ترجمہ کنز الایمان کی تصحی...

نغمہ و ترنم کا سماں

مشہور قلم کار و ادیب مولانا مفتی شمشاد حسین رضوی پرنسپل مدرسہ شمس العلوم بدایوں شریف بیان فرماتے ہیں کہ ایک دن ہم تمام طالب علم حضرت قاضی کے شمس الدین جونپوری کے درس میں موجود تھے، اور حضرت پڑھا رہے تھے کہ ایک بزرگ صفت انسان تشریف لائے۔ قاضی صاحب نے کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا۔ آنے والے کو اپنی مسند پر بٹھایا، اور خود مؤدب ہوکر بیٹھ گئے، اور طالب علموں کے ذہن و دماغ میں کیا تاثر ابھرا؟ اس کو میں نہیں بتا سکتا۔ البتہ میں نے یہ محسوس کیا۔ قاضی صاحب...

عاشق رسول

عاشق رسول ڈاکٹر حافظ شفیق اجمل رضوی ہندو یونیورسٹی بنارس کہتے ہیں کہ حضرت تاج الشریعہ علامہ اختر رضا خاں اختر بریلوی ایک سچے عاشق رسول ہیں۔ محبوب سے دوری انہیں قطعاً برداشت نہیں ہے۔ ان کے کلام میں فرقت مدینہ کی صورت میں بیقراری کی کیفیت اور مدینہ کی حاضری کی تمنا خوب نظر آتی ہے۔ چند اشعار ملاحظہ فرمائیں۔ داغ فرقت طبیہ قلب مضمحل جاتا کاش گنبد خضرا دیکھنے کو مل جاتا فرقت مدینہ نے وہ دئیے مجھے صدمے کوہ پر اگر پڑتے کوہ بھی تو ہل جاتا دور اے د...