ضیائی عقائد  

کیاشب براءت اموات کی روحیں اپنے گھروں کی طرف لوٹتی ہیں

کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں، کہا جاتاہےکہ شب براءت یعنی ماہ شعبان کی پندرہویں رات اموات کی روحیں اپنے گھروں کی طرف لوٹتی ہیں اوران کےدروازوں پر کھڑی ہو جاتیں ہیں اور اپنے اقرباء سے کہتی ہیں کہ ہماری طرف سے صدقہ دو اگرچہ روٹی کا ایک لقمہ ہی کیون نہ اور اگر وہ کچھ صدقہ نہ کریں تو بڑے افسوس سے اپنی قبور کی طرف لوٹ جاتی ہیں۔کیا یہ روایت ہے اور کس کتاب میں موجود ہے ۔ عثمان طاہری چک نمبر L45/12چیچہ وطنی ضلع ساہیوال۔...

ہمزادکی حقیقت۔

ہمزاد کسے کہتے ہیں ؟عثمان طاہری چیچہ وطنی ضلع ساہیوال۔الجواب بعون الملك الوهاب ہمزاد شیاطین کی ایک قسم ہے،اورہر انسان  کے ساتھ ایک ہمزاد بھی پیدا ہوتا ہے جو ہر وقت آدمی کے ساتھ رہتاہےاوروہ اصلا کافر اور دائمی ملعو ن ہے ۔ اس طرح کے ایک سوال کے جواب میں ہے ۔ ہمزاد از قسم شیاطین ہے۔ وہ شیطان کہ ہر وقت آدمی کے ساتھ رہتاہے وہ مطلقا کافر ملعون ابدی ہے سوا اس کے جو حضور اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم میں حاضر تھا وہ برکت صحبت اقدس سے مسلمان ہوگیا...

اما م بخاری اور امام مسلم رضی اللہ تعالیٰ عنہ مقلد تھے یا مجتہد

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ مصنف بخاری و مسلم وغیرہم مقلد تھے یا غیر مقلد یا مجتہد؟ برائے مہربانی بمع حوالہ جواب عنایت فرمادیں. فقط محمد فرخ شان کراچی الجواب بعون الملك الوهاب امام بخاری ،اما م مسلم رحمۃ اللہ علیھمااور ان کے علاوہ اما  م ترمذی ،اما م ابوداؤد،امام نسائی اور امام ابن ماجہ رحمۃ اللہ علیھم  یہ سب محدثین کرام  مقلد تھے ۔ چنانچہ امام قسطلانی  تاج الدین سبکی کے ...

ایصال ثواب

کیا فرمائے ہیں علمائے دین و مفتیان ضیاء مسلمین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارا واٹس ایپ گروپ ہے اور اس میں کم از کم 254 نمبرز ایڈ ہیں اور وہاں گروپ میں ہر ہفتے ایک اصلاحی رسالہ ایڈمن سینڈ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ جو بھی یہ رسالہ پڑھ کر کارکردگی اپنے نام کے ساتھ دے گا اسے ان انشاءاللہ ھدیہ درود پاک ایصال ثواب کیا جائے گا اور ممبران کارکردگی دیتے ہیں اور ان کو ایصال ثواب بھیجا جاتا ہے ۔ اب پوچھنا یہ تھا کہ کیا اگر صرف ایک ہزار مرتبہ درود ہوں اور 70ممب...

غوث پاک کا مرید بننے کا طریقہ

السلام علیکم!میرے ایک عزیز مولانا الیاس عطار قادری صاحب کی بیعت کے ذریعے حضور غوث اعظم کا مرید ہونا چاہتا ہے برائے مہربانی مشورہ عطا فرما دیں انتظار رہے گا۔الجواب بعون الملك الوهاب الجواب بعون الوھّاب اللھمّ ھدایۃ الحق و الصواب آپ پیرِ طریقت راہبرِ شریعت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قاری زید مجدہ و شرفہ کے ذریعے اور واسطے سے حضور غوث  رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مرید ہو سکتے ہیں۔واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ اعلم...

سرکار ﷺ کا لکھنا اور پڑھنا قرآن و حدیث سے ثابت ہے

السلام علیکم ! جناب علماء کرام سے میرا سوال ہے کہ بد مذہبوں کے جانے پہچانے عالم نے اپنے ایک کلپ میں کہا تھا کہ حضور ﷺ کو پڑھنا لکھنا نہیں آتا تھا معاذ اللہ ۔ شاید ان کی نظر اس آیت پر نہیں گئی اَلرَّحۡمٰنُۙ‏ ﴿۱﴾ عَلَّمَ الۡقُرۡاٰنَؕ‏ ﴿۲﴾ برائے مہربانی کوئی ایسی آیات و احادیث بطور دلیل عنایت فرمادیں جس سے آپﷺ کے اس علم کا بھی صریحاً بیان ہوجائے۔ (محمد فرخ شان القادری،کراچی،پاکستان) الجواب بعون الملك الوهاب اللہ تعالیٰ نے اپنے حب...

فرشتوں میں رسول کتنے ہیں؟

السلام علیکم میرا سوال آپ سے ہے کہ فرشتوں میں رسول کتنے ہیں اور ان کا نام کیا ہے؟الجواب بعون الملك الوهاب الجواب بعون الوھّاب اللھمّ  ھدایۃ الحق  والصواب رسول کا مطلب ہے اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچانے والا۔ جس طرح اللہ تعالیٰ انسانوں سے بعض  مقربین کو منتخب کر کے رسالت کے منصب پر فائز کرتا ہے اسی طرح فرشتوں میں سے بھی اس نے اپنے رسول منتخب کیے ہیں۔  جیسے حضرت جبرئیل، میکائیل، اسرافیل وعزرائیل علیھم السلام ۔  چنانچہ  ...

کیا یزید فاسق وکافر ہے؟

السلام علیکم مفتی صاحب! یزید کو کسی لحاظ س صحابی کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟اگر کہہ سکتے ہیں تو کیا تابعی کو بھی فاسق و فاجر کہا جا سکتا ہے جیسا کہ فسق و فجور میں کوئی شبہ نہیں؟ صبغت اللہ دہلوی۔ الجواب بعون الملک الوہاب یزید کا فسق و فجور اور واقعہ کربلا یزید کی پیشانی پر ایسا داغ ہے جس کو دور نہیں کیا جا سکتا۔ اور یزید کے بد ترین فاسق وفاجر ہونے پر اہل سنت کا اجماع ہے۔ سیدنا امام احمد بن حنبل علیہ الرحمہ اسے کافر کہتے ہیں۔ اور ہمارے امام اعظم رضی اللہ...

کیا شیعہ کافر ہیں؟

کیا شیعہ کو اس کے عقائد کی بناہ پر کافر کہا جا سکتا ہے ؟الجواب بعون الملك الوهاب وہ شیعہ جن کے عقائد کفریہ ہیں وہ سب  علماء کے نزدیک کافرہیں  اوروہ شیعہ  جن کے عقائد کفریہ نہیں لیکن صحابہ کرام کو سبّ وشتم کرتے وہ بھی فقہاء کے نزدیک کافر ہیں مگر متکلمین  کے نزدیک کا فرنہیں اور اسی پر فتوٰی ہے اور وہ شیعہ جن کےنہ تو  عقائد کفریہ ہیں اور نہ ہی صحابہ کرام کو سبّ و شتم  کرتے ہیں صرف افضلیت ِحضرت علی  رضی اللہ تعالیٰ...

آئمہ اربعہ کے معمولات میں فرق کیا ہے؟

ئمہ اربعہ احناف ، شوافع ، مالکیہ اور حنابلہ کے معمولات (عمل) میں فرق کیوں ہے؟ (محسن حسین،کلکتہ انڈیا)الجواب بعون الملك الوهاب قرآن وحدیث کے معانی میں وسعت اور گنجائش اوراحادیث میں اختلاف کی وجہ سے فرق ہے ۔مگر تمام ائمہ کے معمولات عمل قرآن وحدیث سےثابت اور  حق ہیں  ۔لیکن ایک امام کےمقلدکے لیے دوسر ے امام کی اقتداء درست نہیں ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم و رسولہ اعلم...