سیّد فضل عالم رحمتہ اللہ علیہ
آپ کا نام فضل عالم۔المعروف شاہ جی تھا۔آپ سید نظام الدین بن سیّد سبحان علی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداصغر اورمریدوخلیفہ تھے۔ تعلیم آپ نے ظاہری تعلیم مولاناسیّد غلام قادر بن سیّد عبداللہ برخورداری ساہنپالوی رحمتہ اللہ علیہ سے پائی۔قرآن مجید ناظرہ پڑھا۔ عبادات آپ شریعت و طریقت کے کمال پابندتھے۔نمازپنجگانہ کے مواظب۔نوافل تہجداداکرکے وظائف قادریہ نوشاہیہ پورے فرماتے۔قرآن مجید بقاعدۂ فمی بشوق سات روز میں ختم کرتےکبھی کبھی صبح سے لے کر...