سیّد الٰہی بخش رحمتہ اللہ علیہ
آپ سیّد عبدالرسول بن سیّد محمد سعید دُولارحمتہ اللہ علیہ کے چوتھے بیٹے تھے۔بیعت وخلافت حضرت سیّد فتح محمد بن سیّد ضیأ اللہ برخورداری رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۱؎۔کاغذاتِ مال میں اللہ بخش نام تحریرہے۔ بہادری و شجاعت آپ کو ابتدائے عمرمیں فن سپاہ گری کا شوق تھا۔چنانچہ چوہدری غلام محمد بن پیر محمد چٹھہ رئیس اعظم منچر(ضلع گوجرانوالہ)کی فوج میں بھرتی ہوگئے۔جب اُس کی سکّھوں سے لڑائی ہوئی تو ایک سکھ سردارگھوڑے پر سوار"ست سَری اکال"کے نعرے...