سیّد شیر محمد رحمتہ اللہ علیہ
آپ سیّد صالح محمد قادری نوشاہی کے فرزند اصغر اور مرید وخلیفہ تھے۔صاحب فقر و درویشی ومقامات ارجمند تھے۔ اخفائے احوال آپ اپنے حالات چھپانے میں بہت کوشش کرتے۔اپنے والد بزرگوار کے طریقہ پر پورےپورے کاربند تھے۔جیساکہ رسالہ احمد بیگ میں ہے۔"اکثر وضع ولینعمی خوددارند"۔ اکثر لوگ آپ کے ساتھ اعتقاد اورامارات رکھتے تھے۔ آپ ۱۱۰۷ھ میں موجود تھے۔ اولاد آپ کے ایک ہی فرزند سیّد محمد امین تھے۔ ؎ سیّد مح...