ضیائے صحابہ کرام  

سیدنا) اسعد (رضی اللہ عنہ)

  ابن عبداللہ خزاعی۔ ہمیں ابو موسینے اجازۃ خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو نعیم یعنی عبید اللہ بن حسن حداد نے اجازۃ خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں اسماعیل بن عبد النخار نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں احمد بن حسین بن علی نے خبر دی وہ کہتے تھے میں محمد بن عبداللہ حاکم نے خبر دی وہ کہتے تھے مجھے جعفر بن لاہزبن قریط نے سلیمان بن کثیر خزاعی سے (یہ جعفر کے نانا ہیں) اپنے والد کثیر سے انھوں نے اپنے والد اسعد بن عبداللہ بن مالک بن افصی خزاعی سے نقل کر کے خبر دی کہ...

سیدنا) اسعد (رضی اللہ عنہ)

  ابن سہل بن حنیف۔ انکا باقی نسب ان کے والد کے ذکر میں انشاء اللہ بیان کیا جائے گا۔ یہ نبی ﷺ کی زندگی میں آپ کی وفات سے دو برس پہلے پیدا ہوئے تھے ان کے والد انھیں نبی ﷺ کے حضور یں لائے آ نے ان کی تحنیک فرمائی اور ان کے نانا اسعد بن زرارہ کے نام پر ان کا نام رکھا اور انھیں کی کنیت پر ان کی کنیت تجویز فرمائی (یعنی ابو امامہ)۔ پیشوائوں اور علما میں سے ایک یہ بھی ہیں۔ ان سے ان کے دونوں بیٹے محمد اور سہل اور زہری اور یحیی بن سعید انصاری اور سعد ب...

سیدنا) اسعد (رضی اللہ عنہ)

  ابن سلامہ اشہلی انصری۔ واقعہ جسر کے دن شہید ہوئے ان کا تذکرہ ابو نعیم اور ابو موسی نے کیا ہے۔ اور ان دونوں نے اس اسناد کے ساتھ جو اسعد بن حارثہ کے بیان میں گذر چکی ابن شہاب سے نقل کیا ہے کہ یہ اسعد بھیجسر کے دن شہید ہوئے اور ہشامبن کلبی نے ان کو سعد بغیر الف کے کھا ہے (اور انک ا نسب اس طرح بیان کیا ہے) ابن سلامیہ بن وقش بن زعنبہ بن زعوبین عبدالاشہل اور کہا ہے کہ یہ جسر کے دن شہید ہوئے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم اور ابو عمر نے حرف س...

سیدنا) اسعد (رضی اللہ عنہ)

  ابن زرارہ بن عدس بن عبید بن ثعلبہ بن غنم بن مالک بن نجار۔ نجار کا نام یتیم اللہ ہے ان کو نجار اس وجہ سے کہتے ہیں کہ انھوںنے ایک آدمی کو بسولے سے مارا تھا اور اسے لکڑی کی طرح چھیل دیا تھا اور بعض لوگوںنے اور کچھ بھی بیان کیا ہے نجار بیٹیہیں ثعلبہ بن عمرو بن خزرج کے یہ اسعد انصاری خزرجی نجاری ہیں۔ بعض لوگ انکو اسعد الخیر بھی کہتے ہیں کنیت ان کی ابو امامہ۔ انصار میں سب سے پہلے یہی اسلام لائے تھے انکے اسلام کا سبب جیسا کہ واقدی نے ذکر کیا یہ ہ...

سیدنا) اسعد الخیر(رضی اللہ عنہ)

  انھوںنے ملک شام میں سکونت اختیار کی تھی۔ بخاری نے ان کا ذکر وحدان میں کیا ہے۔ اور بعض لوگوںکا بیان ہے کہ یہ اسعد الخیر نہیں ہیں بلکہ ابو سعد الخیر ہیں۔ اور صحیح یہمعلوم ہوتا ہے کہ ان کا نام احمد ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے اسی طرح مختصر لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)...

سیدنا) اسعد (رضی اللہ عنہ)

  ابن حارثہ بن لوذان انصاری ساعدی۔ ابو نعیم نے ان (کے نسب) کو اسی طرح بیان کیا ہے اور میں ان کو بن لوذان بن عبدود بن زید ابن ثعلبہ بن خزرج بن ساعدہ بن کعب بن خزرج بن حارث بن خزرج اکبر سمجھتا ہوں۔ ہمیں ابو موسینے اجازۃ خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو الحسن علی بن طبا طبا علوی نے اور ابوبکر محمد بن ابوالقسم فرانی نے اور ابو غالب کو شیدی نے خبر دی یہ لوگ کہتے تھے ہمیں ابوبکر بن ربذہ نے خبر دی نیز ابو موسیکہتے تھے ہمیں ابو علی حداد نے خبر دی وہ کہتے...

سیدنا) اسد (رضی اللہ عنہ)

  ابن کرز بن عامر بن عبداللہ بن عبد شمس بن غمغمہ بن جریر بن شق بن صعب بن یشکر بن رہم بن افرک ابن نذیر بن قسر ابن عبقر بن انمار بن اراش بن عمرو بن غوث بن نبت بن مالک بن زید بن کہلان بن سبا بجلی قسری۔ خالد بن عبداللہ بن یزید بن اسد قسری امیر عراق کے دادا ہیں۔ ان کا شمار اہل شام میں ہے۔ انھوں نے نبی ﷺ کی صحبت حاصل کی ہے اور ان کے بیتے یزید بن صحابی ہیں۔ ان سے مہاصر بن حبیب نے اور ضمرہ بن حبیب نے اور ان کے پوتے خالد بن عبداللہ نے روایت کی ہے۔ ان...

سیدنا) اسد (رضی اللہ عنہ)

  ابن عبید۔ پہلے یہودی تھے۔ سعید بن جبیر نے یا عکرمہ نے حضرت ابن عباس سے روایت کی ہے کہ جب عبداللہ بن سلام اور ثعلبہ بن اسید  اور اسد بن عبید اسلام لائے ور ان کے ہمراہ اور یہودی بھی مسلمان ہوئے یہ سب لوگ ایمان لائے اور انھوں نے آپ کی تصدیق کی اور آپ کی طرف مائل ہوئے تو یہود کے علما نے اور نیز اور کافروںنے کہا کہ محمد پر ایمان وہی لوگ لائے ہیں اور ان کی پیروی انھیں لوگوںنے کی ہے جو ہم سب میں بدتر تھے پس اللہ تعالی نے یہ آیت نازل فمرائی ل...

سیدنا۹ اسد (رضی اللہ عنہ)

  ابن سعیہ قرنلی۔ بعض لوگ انھیں اسد کہتے ہیں اور بعض لوگ اسید اور یہی صحیح ہے ابراہیم بن سعد نے ابن اسحاق سے روایت کیا ہے کہ صحیح یہ ہے کہ اسید ہے ستھ ضمہ ہمزہ اور فتح سین کے۔ ابن اسحاق نے کہا ہے کہ ثعلبہ بن سعیہ اور اسید بن سعید اور اسد بن عبید یہ سب لوگ قبیلہ بنی ہدل کے ہیں نہ قبیلہ بنی قریضہ کے ہیں نہ نبی نضیرکے ان کا نسب بنی قریضہ و بنی نضیر سے اوپر ہے ہاں یہ ان کے چچازاد بھائی ہیں۔ یہ سب لوگ اسی شبکو اسلام لائے تھے جس کی صبح کو قریضہ (ک...

سیدنا) اسد ۰رضی اللہ عنہ)

  ابن زرارہ انصاری۔ ہمیں ابو موسی نے اجازۃ خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابوبکر احمد بن علی فارسی نے خبر دیوہ کہتے تھے ہمیں ابو عبداللہ حافظ نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیںابو احمد سحاق ب محمد بن علی ہاشمیںے کوفہ میں خبر دیوہ کہتے تھے ہمیں جعفر بن محمد احمسینے خبر دیوہ کہتے تھے ہمیں نصر بن مزاحم نے خبر دیوہ کہتے تھے میں جعفر بن زیاد احمر نے غالب بن مقلاص سے انھوں نے عبداللہ بن اسد بن زرارہ انصاری سے انھوںنے اپنے والد سے نقل کر کے خبر دی کہ وہ کہتے تھے ...