ضیائے صحابہ کرام  

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

ابو السائب ازدی: یہ بنو کنانہ سے ہیں۔ اور ان سے ان کے بیٹے سائب نے روایت کی، کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سر پر مسح کیا۔ ابراہیم بن محمد وغیرہ نے باسناد ہم تا ابوعیسیٰ، انہوں نے بندار سے، انہوں نے یحییٰ بن سعید سے انہوں نے ابن ذئب سے، انہوں نے عبد اللہ بن سائب بن یزید سے، انہوں نے اپنے والد سے انہوں نے دادا سے روایت کی، کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، کہ کوئی شخص کسی دوسرے کی لاٹھی نہ تو مذاق سے اور نہ سنجیدگی سے ...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

ابو السائب ابن اختِ نمر کندی: ان سے ان کے بیٹے نے روایت کی ابن مندہ لکھتے ہیں، امام بخاری نے ان کو اور اول الذکر کو علیحدہ علیحدہ شمار کیا ہے اور ابن مندہ نے ان کی طرف سے باسنادہ ابن لمہیعہ سے، انہوں نے حفص بن ہاشم بن عتبہ بن ابو وقاص سے، انہوں نے سائب بن یزید سے انہوں نے اپنے والد سے روایت کی، کہ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دعا کر چکتے، تو منہ پر ہاتھ پھیرتے۔ ابو نعیم لکھتے ہیں کہ یزید ابو السائب بن اختِ نمر بن قاسط الکندی...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن سکن انصاری: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوۂ احد میں شریک تھے۔ ان کے بھائی کا نام زیاد تھا۔ ان سے محمود بن عمر نے روایت کی، کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم احد کے لیے دو زر ہیں پہن کر نکلے تھے۔ یہ ابو عمر کا قول ہے۔ ابن مندہ اور ابو نعیم کہتے ہیں کہ انہیں ابو جعفر بن احمد نے باسنادہ یونس سے، انہوں نے ابن اسحاق سے، انہوں نے حصین بن عبد الرحمٰن سے، انہوں نے محمود بن عمرو سے، انہوں نے یزید بن سکن سے سنا، کہ جب احد کے د...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن ابی سفیان: ابو سفیان کا نام صخر بن حرب بن ابو امیہ بن عبد شمس بن عبد مناف قرشی اموی تھا امیر معاویہ کے بھائی تھے، اور ابو سفیان کے خاندان میں بہترین آدمی تھے۔ انہیں یزید الخیر کہتے تھے ان کی والدہ ام الحکم زینب دختر نوفل بن خلف از بنو کنانہ تھیں۔ ایک روایت میں ان کا نام ہندہ دختر حبیب بن یزید ہے۔ یزید کی کنیت ابو خالد تھی۔ اور فتح مکہ کے دن ایمان لائے تھے، غزوۂ حنین میں شریک تھے۔ اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مالِ غنیم...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن سلمہ القمری: ایک روایت میں انصاری آیا ہے۔ ان کے لڑکے کا نام عبد الحمید تھا۔ یہ بصرے میں ٹھہر گئے تھے۔ ان کے بیٹے نے ان سے روایت کی، کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوے کی ٹھونگوں اور جنگلی درندوں کے جوٹھے سے منع فرمایا۔ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں اونٹ کی طرح جم کر بیٹھ جانے سے بھی منع فرمایا۔ ابو عمر اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ابو عمر نے لکھا ہے کہ انہیں صحابہ میں شمار کیا جاتا ہے لیکن اس میں اشتباہ...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن سلمہ بن یزید بن مسجعہ بن مجمع بن مالک بن کعب بن سعد بن عوف بن خریم بن جعفی الجعفی: ان کی کنیت، اپنی ماں کی نسبت سے ابن ملیکہ تھی۔ وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور بروایت وہب بن جریر ازشعبہ ازسماک، از علقمہ بن وائل، از والدِ خود، یزید بن سلمہ نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا۔ یا رسول اللہ! اگر ہمیں ایسے لوگوں سے پالا پڑے، جنہوں نے ہم سے کچھ لینا ہو، اور اس کا وہ تقاضا کریں، لیکن جو کچھ ہمارا ...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن سنان و بروایتے شیبان: ان کی صحابیت کے بارے میں اختلاف ہے، انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ میں آغاز کار میں قسم کھانے کے لیے ’’لا واَبیکَ‘‘ کے الفاظ استعمال کیا کرتا تھا۔ بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سے روک دیا گیا۔ ابو نعیم اور ابن مندہ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن سیف بن حارثہ الیربوعی: ان کا شمار بصریوں میں ہوتا ہے۔ ان کی اولاد نے ان سے روایت کی انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر گذارش کی۔ یا رسول اللہ! فلاں قبیلے کا فلاں آدمی میرا سارا مال اٹھا کر لے گیا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ میں اس معاملے میں تیری کوئی مدد نہیں کرسکتا۔ پھر فرمایا کیوں نہ تجھے تیرے قبیلے کا محصل مقرر کردوں، اس نے اظہار معذوری کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ محصل جہنم کا ایندھن بن...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن صحار: ابو بکر بن ابی عاصم نے یحییٰ بن محمود سے اجازۃً با سنادہ تا ابن ابی عاصم، انہوں نے عبد الوہاب بن ضحاک سے، انہوں نے ابن عیاش سے، انہوں نے ابن جشم سے، انہوں نے جعفر بن یزید بن صحار سے، انہوں نے اپنے باپ سے روایت کی، کہ انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، یا رسول اللہ میں نبیذ بناتا ہوں۔ اس میں سے مجھے کتنا پینا جائز ہے، فرمایا تم خزف، جر اور نقیر سے پرہیز کرو (خزف آگ میں پکانا، جر کھجور کے تنے میں پکانا اور ن...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن شجرۃ الرہادی: رہا بنو مذ حج کا ایک قبیلہ ہے: ان کا نسب یوں ہے۔ رہا بن یزید بن منبہ بن حرب بن مالک بن آذر شامی: ان سے مجاہدین جبر نے فضیلت جہاد کے بارے میں حدیث نقل کی، کہ ابو جعفر عبید اللہ بن علی البغدادی نے ابو الظفر علی بن احمد الکرخی سے انہوں نے ابو یعلی یعقوب بن احمد سے، انہوں نے ابو اسحاق ابراہیم بن عمر البرمکی سے، انہوں نے ابو بکر محمد بن عبد اللہ بن خلف بن نجیب سے، انہوں نے محمد بن صالح بن ذریح العکبری سے انہوں نے ہناد بن ...