ابوفاختہ رضی اللہ عنہ
ابوفاختہ صحابی ہیں،مگربے دلیل،ان سے ثابت ابوالمقدام نے روایت کی،خطیب ابوالفضل بن ابونصربن محمد نے باسنادہ ابوداؤد طیالسی سے ،انہوں نے ابوعمربن ثابت بن مقدام سے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نے ابوفاختہ سے روایت کی،کہ حضرت علی نے انہیں بتایا،کہ حضوراکرم ہمارے ہاں تشریف لائے اورحسن و حسین دونوں سوئے ہوئے تھے اتنے میں امام حسن نے پانی مانگا، حضورِاکرم اٹھے،اورہمارے ایک مشکیزے سےگلاس میں پانی ڈالنے لگے،پھربچے کو پلانے کے لئ...