ابوخیرہ صُباحی العبدی رضی اللہ عنہ
ابوخیرہ صباحی العبدی از اولاد صُباح بن لکیتربن افصی بن عبدالقیس سے تھے،خلیفہ نے ان کا ذکر کیا ہے، اور لکھا ہے، کہ ابوخیرہ صُباحی جو بنوعبدالقیس سے تھے،وہ بنو عبدالقیس کے وفد میں شریک تھے،داؤدبن مساور نے مقاتل بن ہمام سے،انہوں نے ابوخیرہ صباحی سے روایت کی کہ وہ اس وفد میں جو چالیس سواروں پر مشتمل تھا،اورحضور اکرم کی خدمت میں حاضرہواتھا،شامل تھے،ان کا بیان ہے،کہ حضورِاکرم نے ہمیں کدو میں ،سیاہ گھڑے میں، درخت کےتنے میں ...